صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
بدھ 15 اگست 2018 
  • آئی ایس آئی فنڈ کا غلط استعمال ، اسلم بیگ کے خلاف کارروائی شروع
  • پنجاب کے علاوہ ملک بھر میں حکومت سازی کا پہلا مرحلہ مکمل
  • حکومت ہی دہشتگردوں کی ہے میاں افتخار حسین
  • یوم آزادی آج جوش وخروش سے منایا جائیگا
  • عمران خان پہلی مرتبہ سرکاری پروٹوکول میں قومی اسمبلی آئے
  • پرویز خٹک کو مجلس عمل سے رابطوں کا ٹاسک حوالے

پشاور زلمی کا یوم آزادی کپ کروانے کا اعلان

آن لائن | جمعرات اگست 2018 

اسلام آباد ( آن لائن )زلمی فائونڈیشن کے تعاون سے پاکستان سپرلیگ کی ٹیم پشاور زلمی نے 7 اگست سے خیبر پختون خواہ میں '' آزادی کپ '' کروانے کا اعلان کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہناتھا کہ اس ایونٹ کا مقصد یوم آزادی کا جشن منانا اور نوجوانوں کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرناہے۔نوجوان نسل کو کرکٹ کے ایونٹس میں مصروف عمل کرنے کیلئے پشاور زلمی نئے منصوبوں کے ساتھ سامنے آئی اور سرفہرست رہی جس کے باعث اس نے بڑی کامیابی سمیٹی ہیں۔پاکستان میں کرکٹ کی بنیاد کو مضبوط کرنے کی بے حد ضرورت ہے اور یہ ٹورنامنٹ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے ایک اور قدم ہے ، جس میں کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر کے ان کو مزید تراشا جائے گا۔ آزادی کپ میں 60 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی ، جن میں سے بہترین کارکردگی دکھانے والی چھ ٹیمیں فائنل راونڈ میں پہنچیں گی۔انہوں نے کہا کہ زلمی ہائیر کے 100 پچز پراجیکٹ سے فائدہ حاصل کرنے والے کھلاڑی آزادی کپ میں ایکشن میں نظر آئیں گے ، ہمیں یقین ہے کہ جو تربیت انہوں نے ان پچز پر حاصل کی ہے ،اسے وہ اس ایونٹ میں سرف کریں گے۔آزادی کپ کا فائنل میچ یوم آزادی کے روز 14 اگست کو کھیلا جائے گا

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔