صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
جمعرات 18 اکتوبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

پہلاٹی 20،ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

آن لائن | جمعرات اگست 2018 

بی سیٹری(آن لائن) آندرے رسل کی آل رائونڈ کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 1ـ0 کی برتری حاصل کر لی۔ آندرے رسل نے میچ میں ایک بنگلہ دیشی کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس کے علاوہ انہوں نے بیٹنگ کے شعبہ میں ناقابل شکست 35 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔بارش کی وجہ سے میچ کا کچھ حصہ متاثر ہوا، میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس سسٹم کی بنیاد پر ہوا۔ میزبان ٹیم کے آل رائونڈر آندرے رسل کو عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بدھ کو دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو میزبان ٹیم کے کپتان براتھویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔بنگلہ دیشی ٹیم نے پہلے کھیل کر مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔محمود اللّٰلہ 35، لیٹن داس نے 24جبکہ کپتان شکیب الحسن نے 19 رنز بنائے تاہم بارش کے باعث میچ 11 اوورز تک محدود کردیا گیا۔ میزبان ٹیم کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے قیسریک ولیمز نے چار، نرسی اور پال نے دو،دو جبکہ آندرے رسل نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کیلئے 91 رنز کا ہدف دیا جس کا تعاقب کرتے ہوئے میزبان ٹیم نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 9.1 اوورز میں حاصل کرلیا ، آندرے رسل نے عمدہ آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا، انہوں نے ایک بنگلہ دیشی کھلاڑی کو آئوٹ کرنے کے علاوہ ناقابل شکست 35 رنز بنائے جس میں ان کے 21 گیندوں پر 3 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے، مارلون سیمیولز 26 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز تھے۔بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمن نے دو جبکہ روبل حسین نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ میزبان ٹیم کے آل رائونڈر آندرے رسل کو عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔