صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
بدھ 15 اگست 2018 
  • آئی ایس آئی فنڈ کا غلط استعمال ، اسلم بیگ کے خلاف کارروائی شروع
  • پنجاب کے علاوہ ملک بھر میں حکومت سازی کا پہلا مرحلہ مکمل
  • حکومت ہی دہشتگردوں کی ہے میاں افتخار حسین
  • یوم آزادی آج جوش وخروش سے منایا جائیگا
  • عمران خان پہلی مرتبہ سرکاری پروٹوکول میں قومی اسمبلی آئے
  • پرویز خٹک کو مجلس عمل سے رابطوں کا ٹاسک حوالے

جرمنی میں شدید گرمی دوسری عالمی جنگ کے گولہ بارود کو باہر لے آئی

سی پی پی | اتوار اگست 2018 

برلن (سی پی پی)جرمنی میں شدید گرمی کے باعث دوسری عالمی جنگ کے بم برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ پانی بخارات بن کر اڑتا جا رہا ہے اور نیچے سے ابھی تک نہ ملنے والا گولہ بارود نکل رہا ہے۔۔جرمن پولیس کے مطابق ملک کے مشرقی دریائے ایلبے کے متعدد مقامات پر ایسے بم ملے ہیں، جو دوسری عالمی جنگ کے دوران پھٹ نہیں سکے تھے۔جرمن صوبے سیکسنی میں پولیس کی ترجمان گرِٹ میرکر کا ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا دریائے ایلبے میں ابھی تک ہمیں بائیس گرینیڈ اور دیگر دھماکا خیز مواد ملا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ پانی کے کم ہونے کی وجہ سے ہوا ہے کہ چھوٹے بم نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ جولائی کے مہینے میں جرمنی میں ریکارڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔31جولائی کو اس ریاست میں39.5سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا اور اس کی گزشتہ کئی عشروں میں مثال نہیں ملتی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔