صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
بدھ 15 اگست 2018 
  • آئی ایس آئی فنڈ کا غلط استعمال ، اسلم بیگ کے خلاف کارروائی شروع
  • پنجاب کے علاوہ ملک بھر میں حکومت سازی کا پہلا مرحلہ مکمل
  • حکومت ہی دہشتگردوں کی ہے میاں افتخار حسین
  • یوم آزادی آج جوش وخروش سے منایا جائیگا
  • عمران خان پہلی مرتبہ سرکاری پروٹوکول میں قومی اسمبلی آئے
  • پرویز خٹک کو مجلس عمل سے رابطوں کا ٹاسک حوالے

کشیدگی کے بعد امریکہ اور ترکی کے تعلقات میں اہم پیش رفت

آن لائن | اتوار اگست 2018 

 سنگاپور(آن لائن) امریکا کے سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو اور ترکی کے وزیر خارجہ مولود جا ئوش اوغلو کی ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات انتہائی خراب ہوجانے کے بعد تنازعات کے حل پر رضامندی کا اظہار کیا گیا۔ خیال رہے کہ دونوں نیٹو اتحادیوں کے تعلقات میں ترکی کی جانب سے امریکی پادری اینڈریو برنسن کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کرنے پر تعلقات میں تناؤ پیدا ہوا تھا جو 2 دہائیوں سے ترکی میں مقیم ہیں، جنہیں جیل سے گھر منتقل کرکے نظر بند کردیا گیا۔ انقرہ کے اقدام پر واشنگٹن نے 2 ترک وزرا پر پابندی لگادی تھی، پابندی کے ردِعمل میں ترکی نے بھی اس اقدام کا جواب دینے کا عندیہ دیا تھا۔ اس تنازعہ کے بعد ہونے والی حالیہ ملاقات کو امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان ہیتھر نوریٹ نے تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں عہدیداروں کی ملاقات میں ترکی اور مریکا کے درمیان معاملات حل کر نے پر باہمی رضامندی ظاہر کی گئی۔ترک وزیر خارجہ مولود جائوش اوغلو کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملاقات میں ترکی کا پیغام دہرایا کہ دھمکی آمیز زبان اور پابندی سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، ان کا مزید کہنا تھا مائیک پومپیو اس حوالے سے امریکا واپس جاکر ان اختلافات کو خاتمے کے لیے اقدامات کریں گے۔اس ضمن میں ترک ٹیلی ویڑن کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ' ایک ملاقات میں تمام معاملات حل ہونا ممکن نہیں ہے'۔انہوں نے مذاکرات کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے مل کر کام کرنے، قریبی تعاون اور آئندہ مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔