صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
بدھ 15 اگست 2018 
  • آئی ایس آئی فنڈ کا غلط استعمال ، اسلم بیگ کے خلاف کارروائی شروع
  • پنجاب کے علاوہ ملک بھر میں حکومت سازی کا پہلا مرحلہ مکمل
  • حکومت ہی دہشتگردوں کی ہے میاں افتخار حسین
  • یوم آزادی آج جوش وخروش سے منایا جائیگا
  • عمران خان پہلی مرتبہ سرکاری پروٹوکول میں قومی اسمبلی آئے
  • پرویز خٹک کو مجلس عمل سے رابطوں کا ٹاسک حوالے

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں5ارب12کروڑ روپے سے زائدکی کمی

این این آئی | جمعرات اگست 2018 

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جارہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کوبھی اتارچڑھائو کے بعد مندی رہی تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس42700 کی نفسیاتی حدپربرقرار رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں5ارب12کروڑ روپے سے زائدکی کمی،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت20.06فیصدکم جبکہ53.82فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے کیمیکل، توانائی،فوڈ،سیمنٹ اور دیگر سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار آغاز مثبت زون میں ہوا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 42857 پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم  فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100انڈیکس 42641پوائنٹس کی نچلی سطح پر ٹریڈہوا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کمپنیوں میں لسٹیڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث غیرملکی سرمایہ کاروں مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 42700کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتار چڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس28.27پوائنٹس کمی سے42731.86پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر366کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے150کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،197کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں5 ارب12 کروڑ33لاکھ92ہزار42روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر87کھرب60 ارب38 کروڑ7لاکھ22ہزار193روپے ہوگئی ۔بدھ کومجموعی طور پر19کروڑ14لاکھ69ہزار580 شیئرزکاکاروبارہوا،جومنگل کی نسبت4کروڑ80لاکھ48ہزار50 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت78.00روپے اضافے سے8047.00روپے اورصنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت25.52روپے اضافے سے1100.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی  انڈس ڈائنگ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی،جس کے حصص کی قیمت30.15روپے کمی سے573.04روپے اورتھل انڈسٹری کارپوریشن کے حصص کی قیمت15.11روپے کمی سے287.18روپے پر بند ہوئی ۔بدھ کوپاک انٹرنیشنل بلک کی سرگرمیاں1کروڑ10لاکھ77ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے  شیئرز کی قیمت42پیسے اضافے سے14.04روپے اوراوجی ڈی سی کی سرگرمیاں1کروڑ6لاکھ42ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت41پیسے اضافے سے152.91روپے ہو گئی۔بدھ کو کے ایس ای30 انڈیکس16.48پوائنٹس کمی سے21133.54پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس161.94پوائنٹس کمی سے73300.67پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس35.47پوائنٹس کمی سے30910.57پوائنٹس پر بند ہوا ۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔