صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
بدھ 15 اگست 2018 
  • آئی ایس آئی فنڈ کا غلط استعمال ، اسلم بیگ کے خلاف کارروائی شروع
  • پنجاب کے علاوہ ملک بھر میں حکومت سازی کا پہلا مرحلہ مکمل
  • حکومت ہی دہشتگردوں کی ہے میاں افتخار حسین
  • یوم آزادی آج جوش وخروش سے منایا جائیگا
  • عمران خان پہلی مرتبہ سرکاری پروٹوکول میں قومی اسمبلی آئے
  • پرویز خٹک کو مجلس عمل سے رابطوں کا ٹاسک حوالے

جرمنی میں مہاجرین کی رہائش گاہ میں آتشزدگی'10افراد زخمی

این این آئی | جمعرات اگست 2018 

برلن(این این آئی)جرمن شہر بیرگش گلاڈباخ میں پناہ گزینوں کی ایک رہائش گاہ پر آتش زدگی کے حملے کے واقع کے بعد پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس رہائش گاہ میں مقیم ایک انتیس سالہ مہاجر نے خود کشی کرنے کے لیے آگ لگائی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن پولیس نے کہاکہ مغربی جرمن شہر بیرگش گلاڈباخ میں پناہ گزین کی رہائش کے لیے استعمال کیے جانے والے ایک کنٹینر میں آگ لگنے سے نو افراد شدید زخمی جبکہ ایک شخص کو معمولی زخم آئے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد جرمن پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ کنٹینر کو آگ لگنے کے واقعے میں ملوث انتیس سالہ رہائشی کے بارے میں شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اْس نے خود کشی کرنے کی کوشش کی تھی۔بعد ازاں جائے وقوعہ کے معائنے کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے بتایا کہ یہ پناہ گاہ مزید رہائش کے قابل نہیں رہی ہے۔ اس پناہ گاہ میں رہائش پذیر 56 مہاجرین کو ایک دوسری جگہ منتقل کردیا گیا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔