صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
جمعرات 18 اکتوبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

امریکہ 'چین تجارتی جنگ میں غیر معمولی شدت

سی پی پی | جمعرات اگست 2018 

واشنگٹن(سی پی پی )امریکی حکام نے چین سے درآمد ہونے والی اشیا پر25فیصد کی شرح سے محصول عائد کرنے کیلئے279چینی مصنوعات کی فہرست جاری کر دی۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق16ارب ڈالر مالیت کی ان چینی مصنوعات پر محصول کی وصولی کا آغاز23اگست سے ہو گا'فہرست میں چین سے درآمد کیے جانے والے سیمی کنڈکٹرز ، الیکٹرانک اشیا، پلاسٹک کی اشیا، کیمیائی مرکبات اور ریلوے کے شعبے میں استعمال ہونے والے آلات بھی شامل ہیں'چین کی سیمی کنڈکٹرز انڈسٹری ایسوسی ایشن نے امریکی اقدام کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ایسوسی ایشن کے حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے چین سے زیادہ خود امریکا متاثر ہو گا اور امریکا کی وہ برآمدات بھی اس سے متاثر ہوں گی جن میں ان سیمی کنڈکٹرز کا استعمال کیا جاتا ہے۔تازہ امریکی اقدام سے امریکا کی طرف سے محصولات کا نشانہ بننے والے چینی درآمدات کی مالیت بڑھ کر50ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے اور اس سے چین اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی جنگ میں شدت آگئی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید500ارب ڈالر مالیت کی چینی درآمدات پر محصولات عائد کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے جبکہ چین کا کہنا ہے کہ وہ ایسے تمام امریکی اقدامات کا مناسب جواب دے گا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔