صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
جمعرات 18 اکتوبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

اے پی ایس شہداء پیکج پر تحفظات ' 10 رکنی کمیٹی قائم

سرکاری خبر نامہ | جمعرات اگست 2018 

پشاور(سرکاری خبر نامہ)نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سابق جسٹس دوست محمد خان نے آرمی پبلک سکول کے شہید بچوں کے والدین کی طرف سے شہید پیکج میں امتیازی سلوک کے حوالے سے تحفظات دور کرنے کیلئے نگران صوبائی وزیر برائے قانون کی سربراہی میں 10 رکنی اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دی ہے کمیٹی دو دن کے اندر اپنی سفارشات پیش کرے گی اس سلسلے میں نگران وزیراعلیٰ کے زیر صدارت وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں اہم اجلاس منعقد ہوا نگران صوبائی وزراء عبدالرئوف خٹک ، سارہ صفدر، ظفر اقبال بنگش، نگران وزیراعلیٰ کی مشیر آسیہ خان متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور شہید بچوں کی مائوں نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں آرمی پبلک سکول کے دلخراش واقعہ میں شہید ہونے والے بچوںکے لواحقین کی طرف سے شہید پیکج میں عدم یکسانیت اور امتیازی سلوک کے حوالے سے تحفظات اور اس سلسلے میں اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کے تناظر میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔نگران وزیراعلیٰ نے متاثرہ لواحقین کی ہر ممکن دلجوئی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آرمی پبلک سکول کے سانحہ نے پوری قوم کو جنجھوڑ کے رکھ دیا تھا جو ایک الگ نوعیت کا مسئلہ ہے جسے خصوصی طریقے سے ڈیل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ شمع علم کے پروانے بچوں کو جس بے دردی اور بے رحمی سے شہید کیا گیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی نگران وزیراعلیٰ نے لواحقین کے تحفظات کا جائزہ لینے  اگر امتیازی سلوک برتا گیا ہے تو اسکے ازالے کیلئے قانونی پہلوئو ںکو مدنظر رکھ کر قابل عمل سفارشات کیلئے وزیر قانون اسداللّٰلہ خان چمکنی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی اور ہدایت کی کہ کمیٹی دو دن کے اندر اپنی سفارشات پیش کریں۔ کمیٹی کے دیگر اراکین میں نگران صوبائی وزراء انوارلحق ، رشید خان، وزیراعلیٰ کی مشیر آسیہ خان ، سیکرٹری قانون، سیکرٹری خزانہ ، سیکرٹری داخلہ ، وائس چیئرمین بار کونسل ، ہائی کورٹ بار اور متاثرہ خاندانوں کا نمائندہ شامل ہیں ۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پیکج کی عدم یکسانیت اور امتیازی سلوک کے حوالے سے شہید بچوں کے لواحقین کے تحفظات کا حقیقت پسندانہ جائزہ لیا جائے اور متعلقہ پالیسی اور قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے قابل عمل تجاویز پیش کی جائیں تاکہ شہداء کے لواحقین کے خدشات و تحفظات کو دور کیا جا سکے ، انہوں نے واضح کیا کہ ا علیٰ عدلیہ کے فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے بلا تاخیر فیصلہ کرنا ہے اور لواحقین کو زیادہ سے زیادہ مالی امداد کی کوشش کی جائے انہوں نے کہا کہ ہماری افواج ، پولیس اور عوام نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں قربانیوں کے اس تسلسل میں آرمی پبلک سکول کے معصوم بچوں کی شہادتیں ایک خصوصی مقام رکھتی ہیں، ہمیں ایک نادیدہ دشمن کا سامنا ہے جو مسجد کے اندر نماز میں مصروف عبادت گزاروں کو بھی نہیں چھوڑتا، اقلیتی عبادت گاہیں، تعلیمی ادارے اور عدالتیں بھی شر پسند کاروائیوں سے محفوظ نہیں رہے،انہوں نے کہا کہ ماضی کے غیر منطقی فیصلوں کی وجہ سے ہماری معیشت بیٹھ چکی ہے اور اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے ۔ بڑے پیمانے پر تباہ کاری، انسانی جانوں کا ضیائع، انفراسٹرکچر کی تباہ کاری اور ان بحرانوں سے نکلنے اور تعمیر و بحالی کے ایک صبر آزما امتحان کا سامنا ہے مربوط اور جرات مندانہ فیصلے ان ساری مشکلات میں کمی لا سکتے ہیں ہم اس سلسلے میں مزید کوتاہیوں کے متحمل نہیں ہو سکتے اور نہ ہی ہمارے قول و فعل میں تضاد ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ ہمیں پوری یکسوئی اور اجتماعی عمل کے ذریعے معاشرتی زخموں کا مداوا کرنا ہے ملک کی پوری قیادت سماج دشمن عناصر کے خلاف یکسو اور یک زبان ہے معاشی اور نفسیاتی بحرانوں سے نکلنے کے لئے ہر کسی کو انفرادی اور اجتماعی سطح پر اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔