صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
منگل 25 ستمبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

پلانٹڈ نہیں خیبرپختونخوا کے عوام کا منتخب نمائندہ ہوں ' محمود خان

آن لائن | جمعہ 10 اگست 2018 

 اسلام آباد(آن لائن)نامزد وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہاہے کہ میں کسی کا پلانٹڈ بندہ نہیں ہوں صرف خیبرپختونخوا کی عوام کا منتخب نمائندہ ہوں توقعات پر پورا اتروں گا ،اڑھائی ارب روپے کی آبائی جائیداد ہے، 18لاکھ روپے سٹاف کی غلطی سے اکاؤنٹ میں آئے ،کرپشن کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ جمعرا ت کے روز محمود خان نے بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کسی کا پلانٹڈ نمائندہ نہیں ہوں اس حوالے سے تمام افواہیں بے بنیاد ہیں میں صرف خیبر پختونخواہ کے عوام کا منتخب نمائندہ ہوں ،تحریک انصاف کے چیئرمین نے مجھے عزت بخشی اور میں توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا ۔انہوںنے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے جاری منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے انہوںنے کہا کہ 18لاکھ روپے سٹاف کی غلطی سے میرے اکاؤنٹ میں آگئے تھے جو میں نے واپس کر دیئے تھے میری اڑھائی ارب کی آبائی جائیداد ہے مجھے کرپشن کرنے کی ضرورت نہیں ۔انہوںنے کہا کہ عاطف خان سے میرا کوئی اختلاف نہیں اس سے قبل بھی ہم اکٹھے کام کر چکے ہیں آئندہ بھی ایک ٹیم کی طرح مل کر کام کریں گے اور جلد ہی عاطف خان سے ملاقات بھی کروں گا وہ میرے بھائیوں کی طرح ہیں اور بہت قابل انسان ہیں انہوں نے محکمہ تعلیم میں بہت اچھے کام کئے ہیں ۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔