صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
منگل 25 ستمبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

جی ڈی اے کا پی پی پی کیخلاف مضبوط اپوزیشن بنانے پر اتفاق

مانیٹرنگ رپورٹ | جمعہ 10 اگست 2018 

کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) سندھ میں مضبوط اپوزیشن بنانے کی ڈور تیز ہو گئی، کراچی میں پی ٹی آئی کے وفد نے جی ڈی اے کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں سندھ کی ترقی میں اپنا کردار کرنا چاہتے ہیں، پیر پگارا نے بھی پی ٹی آئی کی متوقع حکومت کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کروا دی۔سندھ میں پیپلز پارٹی کو کیسے ٹف ٹائم دیا جائے اور مستقبل میں مل کر کام کرنے کی حکمت عملی کیا ہو گی؟ اس سلسلے میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی قیادت میں پی ٹی آئی کا وفد عمران خان کا خصوصی پیغام لے کر کنگری ہاؤس پہنچا۔پی ٹی آئی کے وفد کی پیر پگارا اور جے ڈی اے کے رہنماؤں سے اہم ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ وفاقی حکومت سندھ سے متعلق تمام فیصلوں میں جے ڈی اے کو اعتماد میں لے گی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیر پگارا نے کہاکہ ہم ہر دکھ سکھ میں عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پی ٹی آئی کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ کی ترقی کے لئے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔