صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
منگل 25 ستمبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

ن لیگ کے وفادار صدر مملکت ممنون حسین،عمران خان کو حلف نہیں دینا چاہتے

نمائندہ خصوصی | جمعہ 10 اگست 2018 

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ذاتی وفادار ممنون حسین نواز شریف کے ساتھ یکجہتی کے طور پر ن لیگ کے قائد کے شدید سیاسی مخالف عمران خان کو وزیراعظم کا حلف نہیں دینا چاہتے چنانچہ اپنی اس آئینی ذمہ داری سے بچنے کیلئے ممنون حسین نے سولہ اگست کو غیر ملکی دورہ طے کر لیا ہے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ممنون حسین نے نگراں حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ وہ سولہ اگست کو آئرلینڈ چلے جائیں گے جہاں انہوں نے ایک تقریب میں شرکت کرنی ہے انہوں نے حکومت کو بتایا ہے کہ وہ 19تاریخ کو وطن واپس آئیں گے چنانچہ پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے صدر مملکت سے اپیل کی ہے کہ وہ 16اگست کو اپنا بیرونی دورہ ملتوی کریں تا کہ عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا سکیں اور حکومت سازی کا عمل مکمل کیا جا سکے دریں اثناء نگراں وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک کی ہدایت پر صدر مملکت نے جمعرات کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی منظوری دیدی ہے اجلاس 13اگست کو طلب کیا گیا ہے سرکاری ذرائع کے مطابق یہ اجلاس 4روز تک جاری رہے گا جس میں پہلے روز نو منتخب اراکین اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیںگے پھر سپیکر ،ڈپٹی سپیکر  کا انتخاب ہو گا اور اس کے بعد قائد ایوان یعنی وزیراعظم کا انتخاب عمل میں آئیگا واضح رہے کہ عام انتخابات 25جولائی کو ہوئے تھے اور آئین کے تحت نگراں حکومت کی جانب سے ہر حال میں 15اگست تک قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس بلایا جانا ضروری ہے گو کہ الیکشن کمیشن نے سپیکر ،ڈپٹی سپیکر اور وزیراعظم کے انتخابات کا شیڈول ابھی جاری نہیں کیا ہے تا ہم توقع ہے کہ یہ شیڈول 13اگست سے پہلے جاری ہو جائیگا اگر عمران خان نے 15اگست تک وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا تو حکومت کو کسی آئینی بحران کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا لیکن اگر صدر مملکت نے آئر لینڈ کا دورہ ملتوی نہ کیا تو عمران خان کی حلف برداری 19اگست تک ٹل سکتی ہے آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کو اپنی آئینی ذمہ داریاں بہر حال نبھانی پڑیں گی چاہے وہ نواز شریف کی محبت میں عمران خان کو ان کے عہدے کا حلف دینا چاہیں یا نہ چاہیں

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔