صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
بدھ 15 اگست 2018 
  • آئی ایس آئی فنڈ کا غلط استعمال ، اسلم بیگ کے خلاف کارروائی شروع
  • پنجاب کے علاوہ ملک بھر میں حکومت سازی کا پہلا مرحلہ مکمل
  • حکومت ہی دہشتگردوں کی ہے میاں افتخار حسین
  • یوم آزادی آج جوش وخروش سے منایا جائیگا
  • عمران خان پہلی مرتبہ سرکاری پروٹوکول میں قومی اسمبلی آئے
  • پرویز خٹک کو مجلس عمل سے رابطوں کا ٹاسک حوالے

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13اگست کو طلب کرلیا

مانیٹرنگ رپورٹ | جمعہ 10 اگست 2018 

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) صدرِ مملکت ممنون حسین نے 13 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی منظوری دیدی ہے۔ یہ اجلاس 4 روز تک جاری رہے گا جس میں سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور وزیرِاعظم کا انتخاب ہو گا۔نگران وزیرِاعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس بلانے کی سمری صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوائی تھی۔ سمری میں نئی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی تجویز دی گئی تھی۔صدر مملکت ممنون حسین نے سمری کی منظوری دیدی ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس 4 روز تک جاری رہے گا، پہلے اجلاس میں قومی اسمبلی کے نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے، پھر سپیکر، ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہو گا اور اس کے بعد قائدِ ایوان کا انتخاب عمل میں آئے گا۔واضح رہے کہ 25 جولائی کو عام انتخابات ہوئے تھے اور آئین کے تحت نگران حکومت کی جانب سے ہر حال میں 15 اگست تک قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس بلایا جانا ضروری ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔