صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
جمعرات 18 اکتوبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

عابد شیر علی کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست مسترد

سی پی پی | جمعہ 10 اگست 2018 

لاہور (سی پی پی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے عابد شیر علی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے این اے 108 میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر ِمملکت عابد شیر علی کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی دائر درخواست مسترد کردی۔درخواست گزار عابد شیر علی کے مطابق این اے 108 میں انہیں صرف 1200 ووٹوں سے شکست ہوئی، ریٹرننگ آفیسر کو دوبارہ گنتی کیلئے درخواست دی مگر ریٹرننگ آفیسر نے حقائق اورقانون کی منشا کے برعکس درخواست مسترد کر دی۔عابد شیر علی نے عدالت سے استدعا کی کہ ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا جائے۔اس موقع پر عدالت نے عابد شیر علی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ درخواست گزار قانون کے مطابق متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔