صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
بدھ 15 اگست 2018 
  • آئی ایس آئی فنڈ کا غلط استعمال ، اسلم بیگ کے خلاف کارروائی شروع
  • پنجاب کے علاوہ ملک بھر میں حکومت سازی کا پہلا مرحلہ مکمل
  • حکومت ہی دہشتگردوں کی ہے میاں افتخار حسین
  • یوم آزادی آج جوش وخروش سے منایا جائیگا
  • عمران خان پہلی مرتبہ سرکاری پروٹوکول میں قومی اسمبلی آئے
  • پرویز خٹک کو مجلس عمل سے رابطوں کا ٹاسک حوالے

عمران خان کی مشروط معافی،کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

مانیٹرنگ رپورٹ | جمعہ 10 اگست 2018 

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے تحریکِ اںصاف کے چیئرمین عمران خان کو این اے 131 لاہور، این اے 35 بنوں، این اے 95 میانوالی اور این اے 243 کراچی سے کامیاب قرار دیدیا ہے۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق عمران خان کی تینوں حلقوں سے کامیابی کا پہلے مشروط نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا کیونکہ تینوں نوٹیفکیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس پر رکے ہوئے تھے تاہم عمران خان کی جانب سے غیر مشروط معافی پر ازخود نوٹس واپس لے لیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے اب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 لاہور، این اے 35 بنوں، این اے 95 میانوالی اور این اے 243 کراچی سے کامیاب قرار دیدیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 53 سے ووٹ کی رازداری کے معاملے پر عمران خان کا نوٹیفکیشن روکا گیا ہے۔ آج پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے ان کے وکیل بابر اعوان نے اپنے دستخط والا معافی نامہ جمع کروایا لیکن الیکشن کمیشن نے اسے مسترد کرتے ہوئے کل عمران خان کے بیان حلفی والا جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔