صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
منگل 25 ستمبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

پاکستان اور سعودی عرب میں عید الاضحیٰ ایک دن ہونے کا امکان

مانیٹرنگ رپورٹ | جمعہ 10 اگست 2018 

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)پاکستان میں عید الاضحیٰ 22 اگست کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں عید الاضحیٰ 22 اگست بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔ذی الحج کے مہینے کا چاند 12 اگست کو نظر آنے کا امکان ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق اس روز ملک بھر میں مطلع صاف رہنے کی توقع ہے اور چاند کو آسانی سے دیکھا جاسکے گا۔اس حوالے سے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 12 اگست کو ہوگا۔اسی طرح زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اسی روز اپنے اپنے علاقوں میں منعقد کیے جائیں گے۔اس بار پاکستان اور سعودی عرب میں عید الاضحیٰ ایک ہی دن منائے جانے کا امکان ہے، عام طور پر ایسا نہیں ہوتا تاہم یہ غیرمعمولی بات بھی نہیں کیونکہ ماضی میں کئی بار دونوں ممالک میں عید ایک ہی دن ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ عام طور پر رویت ہلال کے حوالے سے عیدین کے موقع پر تنازعات سامنے آتے ہیں اور پشاور کی غیر سرکاری رویت کمیٹی مسجد قاسم خان اور مرکزی رویت ہلال کمیٹیوں کے اعلانات مختلف ہوتے ہیں۔ایسا اکثر عید الفطر پر زیادہ ہوتا ہے اور ملک میں ایک دن عید منانے کی کوششیں ناکام ہوجاتی ہیں، مگر عید الاضحیٰ پر ایسا بہت کم ہوتا ہے۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے اس حوالے سے ایک قانونی مسودہ تیار کیا گیا جسے پاکستان رویت ہلال بل 2017 کا نام دیا گیا ہے۔اس بل کے تحت کوئی شخص یا میڈیا کمپنی کو رویت ہلال کا اعلان رویت ہلال کمیٹی سے قبل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اس کی خلاف ورزی پر دو لاکھ سے پانچ لاکھ روپے تک کے جرمانے کی سزا دی جاسکے گی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔