صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
بدھ 15 اگست 2018 
  • آئی ایس آئی فنڈ کا غلط استعمال ، اسلم بیگ کے خلاف کارروائی شروع
  • پنجاب کے علاوہ ملک بھر میں حکومت سازی کا پہلا مرحلہ مکمل
  • حکومت ہی دہشتگردوں کی ہے میاں افتخار حسین
  • یوم آزادی آج جوش وخروش سے منایا جائیگا
  • عمران خان پہلی مرتبہ سرکاری پروٹوکول میں قومی اسمبلی آئے
  • پرویز خٹک کو مجلس عمل سے رابطوں کا ٹاسک حوالے

پہلی مسلم خاتون امریکی کانگریس کی رکن بننے کیلئے تیار

مانیٹرنگ رپورٹ | جمعہ 10 اگست 2018 

واشنگٹن (مانیٹرنگ رپورٹ)امریکی ریاست مشی گن کی سابق قانون ساز راشدہ طلیب کانگریس کی نشست کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔نامزدگی کے بعد وہ امریکی کانگریس کی رکن بننے والی پہلی مسلم خاتون ہوں گی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے پی' کے مطابق ڈسٹرکٹ 13 میں ہونے والے انتخاب میں ری پبلکن اور کسی تیسری جماعت کے امیدوار نے حصہ نہیں لیا، جس کے باعث نومبر میں ہونے والے انتخاب میں راشدہ طلیب کی فتح کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔راشدہ طلیب اس نشست پر 1965 سے براجمان رکن جون کونیرز کی جگہ لیں گی، جنہوں نے گزشتہ سال دسمبر میں طبی مسائل اور ہراسانی کے الزامات پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔جون کونیرز کی مدت پوری کرنے کے لیے ہونے والے خصوصی انتخاب میں راشدہ طلیب اور ڈیٹ روئٹ سٹی کونسل کی صدر برینڈا جونز کے درمیان کڑا مقابلہ ہے۔نومبر میں ہونے والے انتخاب میں جیتنے والے امیدوار کو کسی مخالفت کا سامنا نہیں ہوگا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔