صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
منگل 25 ستمبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

اسلامی ترقیاتی بینک پاکستان کو قرض دینے پر آمادہ

مانیٹرنگ رپورٹ | جمعہ 10 اگست 2018 

لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) قرض کے حصول میں امریکہ نے پاکستان کی راہ میں روڑے اٹکائے تو برادر اسلامی ملک مدد کے لیے آپہنچا، سعودی عرب نے اسلامی ترقیاتی بینک کو 4 ارب ڈالر سے زائد قرضہ دینے کا گرین سگنل دے دیا۔بین الاقوامی جریدے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک سے 4 ارب ڈالر سے زائد قرضہ لینے کا ارادہ کر رہا ہے جبکہ قرض کی منظوری دینے کے لیے بینک نئی حکومت آنے کا انتظار کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب پاکستان کو موجودہ مالی بحران سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔اخبار کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک سے لیے جانے والا قرض درآمد ہونے والے خام تیل کی ادائیگی کے لیے استعمال ہوگا۔ رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض لینے کے بجائے پاکستان بھی دیگر ذرائع سے مالی تعاون حاصل کرنے پر غور کر رہا ہے اور یہ قرض پاکستان کی ضروریات کو پورا تو نہیں بلکہ اس کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔واضح رہے کہ پاکستان کو طویل مدتی قرضوں کی واپسی کے لیے لگ بھگ 9 ارب ڈالر درکار ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔