صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
بدھ 15 اگست 2018 
  • آئی ایس آئی فنڈ کا غلط استعمال ، اسلم بیگ کے خلاف کارروائی شروع
  • پنجاب کے علاوہ ملک بھر میں حکومت سازی کا پہلا مرحلہ مکمل
  • حکومت ہی دہشتگردوں کی ہے میاں افتخار حسین
  • یوم آزادی آج جوش وخروش سے منایا جائیگا
  • عمران خان پہلی مرتبہ سرکاری پروٹوکول میں قومی اسمبلی آئے
  • پرویز خٹک کو مجلس عمل سے رابطوں کا ٹاسک حوالے

پاک بحریہ کا جرمن بندرگاہ کا دورہ، حکام نے استقبال کیا

سی پی پی | جمعہ 10 اگست 2018 

کراچی (سی پی پی)پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے جرمنی کی بندرگاہ ہیمبرگ کا دورہ کیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ہیمبرگ آمد پر پاکستان مشن کے نمائندگان اور ہیمبرگ ریجنل کمانڈ کے حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔پاک بحریہ کے مشن کمانڈر نے جرمن نیوی کے سربراہ، جرمن نیوی کے چیف آف اسٹاف، ہیمبرگ کے کونسلر اور ریجنل کمانڈہیمبرگ کے کمانڈنگ آفیسر سے ملاقاتیں کیں جس میں مختلف پیشہ ورانہ اموراور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان کے مطابق مشن کمانڈر نے نیول میموریل لابی پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔جرمن نیوی کے آفیسرز، جرمن میں مقیم پاکستانیوں اور غیر ملکی مہمانوں نے پی این ایس اصلت کا دورہ بھی کیا۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پی این ایس اصلت کا یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں مزید وسعت اور استحکام کا باعث ہو گا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔