صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
بدھ 15 اگست 2018 
  • آئی ایس آئی فنڈ کا غلط استعمال ، اسلم بیگ کے خلاف کارروائی شروع
  • پنجاب کے علاوہ ملک بھر میں حکومت سازی کا پہلا مرحلہ مکمل
  • حکومت ہی دہشتگردوں کی ہے میاں افتخار حسین
  • یوم آزادی آج جوش وخروش سے منایا جائیگا
  • عمران خان پہلی مرتبہ سرکاری پروٹوکول میں قومی اسمبلی آئے
  • پرویز خٹک کو مجلس عمل سے رابطوں کا ٹاسک حوالے

سعودی فوج نے جازان میں حوثیوں کا بیلسٹک میزائل مار گرایا

این این آئی | جمعہ 10 اگست 2018 

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی فضائی ڈیفنس فورس نے بدھ کی شام یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل سرحدی شہر جازان میں مار گراتے ہوئے علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی فوج کے ایک ذریعے نے بتایاکہ یمن سے جازان میں داغا گیا بیلسٹک میزائل مار گرایا گیا۔ اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔قبل ازیں پیر کی شب حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران میں بیلسٹک میزائل داغا گیا تھا جسے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضاء میں تباہ کردیا گیا تھا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔