صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
بدھ 15 اگست 2018 
  • آئی ایس آئی فنڈ کا غلط استعمال ، اسلم بیگ کے خلاف کارروائی شروع
  • پنجاب کے علاوہ ملک بھر میں حکومت سازی کا پہلا مرحلہ مکمل
  • حکومت ہی دہشتگردوں کی ہے میاں افتخار حسین
  • یوم آزادی آج جوش وخروش سے منایا جائیگا
  • عمران خان پہلی مرتبہ سرکاری پروٹوکول میں قومی اسمبلی آئے
  • پرویز خٹک کو مجلس عمل سے رابطوں کا ٹاسک حوالے

شمالی کوریا درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے'صدر ٹرمپ

این این آئی | جمعہ 10 اگست 2018 

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ اگلی سہ ماہی میں ملک کی مجموعی پیداواری افزائش میں پانچ فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہو سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیو جرسی میں کاروباری راہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ شمالی کوریا کی جانب سے جوہری طور پر عدم مسلح ہونے کی صورت حال پر گفتگو میں دفاعی انداز اختیار کرتے ہوئے دکھائی دیے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے حوالے سے ہم ٹھیک کام کر رہے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ ہمارے بہت اچھے مذاکرات ہو رہے ہیں ۔ یہ بہت برسوں سے جاری تھے ۔ میرا خیال ہے کہ ہم وہاں سے تین ماہ قبل واپس ہوئے تھے۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ ان کی رفتار تیز کیوں نہیں ہے۔ تو وہ اس بارے میں چالیس سال سے کام کررہے تھے ۔میں تین ماہ قبل وہاں سے آیا ہوں ۔ تو ہم وہاں سے اپنے یرغمال واپس لے آئے ہیں۔ جاپان کی فضا پر مزید میزائل نہیں اڑ رہے اور مزید کوئی راکٹ نہیں اڑ رہے، کوئی جوہری تجربے نہیں ہورہے اور ہمارے شمالی کوریا کے ساتھ اچھے تعلقا ت ہیں۔ اس لیے ہم دیکھتے ہیں کہ یہ سلسلہ کیسے آگے چلتا ہے۔ مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ چین اب خوش نہیں ہے لیکن ہم اس معاملے کا بھی بہت آسانی سے کوئی حل نکال لیں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ پیانگ یانگ ان معاہدوں کی پاسداری کر رہا ہے جو انہوں نے شمالی کوریا کے لیڈر کم یانگ ان کے ساتھ جون میں سنگاپور کے سر براہی اجلاس میں کیے تھے۔صدر ٹرمپ کا یہ بیان چند گھنٹے قبل قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کے بیان سے نمایاں طور پر مختلف تھا، جنہوں نے کہا تھا کہ شمالی کوریا نے جوہری ہتھیاروں سے خود کو پاک کرنے کے سلسلے میں ضروری اقدامات نہیں کیے ہیں۔صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ جنگلات کو لگنے والی اس آگ پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں جو کیلی فورنیا کی مغربی ریاست کو مسلسل تباہ کر رہی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔