صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
بدھ 15 اگست 2018 
  • آئی ایس آئی فنڈ کا غلط استعمال ، اسلم بیگ کے خلاف کارروائی شروع
  • پنجاب کے علاوہ ملک بھر میں حکومت سازی کا پہلا مرحلہ مکمل
  • حکومت ہی دہشتگردوں کی ہے میاں افتخار حسین
  • یوم آزادی آج جوش وخروش سے منایا جائیگا
  • عمران خان پہلی مرتبہ سرکاری پروٹوکول میں قومی اسمبلی آئے
  • پرویز خٹک کو مجلس عمل سے رابطوں کا ٹاسک حوالے

انڈونیشیازلزلہ ' ہلاکتوں کی تعداد345ہوگئی'ڈیڑھ لاکھ بے گھر

این این آئی | جمعہ 10 اگست 2018 

جکارتہ (این این آئی) انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں خوفناک زلزلے کے باعث مرنے والوں کی تعداد345ہو گئی، سونامی کے خوف سے پہاڑوں کا رخ کر نے والے افراد ابھی تک نیچے اترنے سے ڈرتے ہیں، مکانات منہدم ہونے کے باعث ایک لاکھ چھپن ہزار افراد بے گھر ہوئے۔ متاثرہ علاقوں میں ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے، جزیرے میں پھنسے غیر ملکی سیاحوں کو دو بڑی کشتیوں میں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب ہسپتالوں میں زخمیوں کے لیے جگہ کم پڑ گئی جس کے باعث زخیموں کیلئے عارضی ہسپتال اور میڈیکل سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشا کے جزیرے لومبوک میں6.9شدت کے زلزلے کے بعد وہاں کے رہائشی سونامی کے ڈر سے ابھی تک پہاڑیوں پر پناہ لیے ہوئے ہیں، ساحلی علاقے جو سیاحوں سے بھرے ہوتے تھے، وہاں اب ہو کا عالم ہے۔حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے، جزیرے میں پھنسے غیر ملکی سیاحوں کو دو بڑی کشتیوں میں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب ہسپتالوں میں زخمیوں کے لیے جگہ کم پڑ گئی جس کے باعث زخیموں کیلئے عارضی ہسپتال اور میڈیکل سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔