صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
جمعرات 18 اکتوبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

تحریک انصاف نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا' محمد علی شاہ

نمائندہ صبح | جمعہ 10 اگست 2018 

درگئی(نمائندہ صبح)  سابقہ ایم پی اے سید محمد علی شاہ باچا نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے جو غیر سیاسی ، غیر اخلاقی اور غیر قانونی روئیوں کو تقویت دی ہے یہ کبھی بھی پہلے سیاست میں نہیں ہواہے ۔ کہ کوئی جیت کر ہارنے والے امیدوار اور ان کے سپورٹرز وورکرز کے گھروں کے سامنے جاکر نعرہ بازی ، گانے بجانے اور ناچتے رہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پیپلزپارٹی  یونین کونسل درگئی کے ورکروں کے ایک بڑے سیاسی اجتماع سے بمقام حجرہ پیرذاکر خان معیار پھاٹک میںخطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید مولا اور حاجی محمد طیب نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا جبکہ یونین کونسل درگئی کے تمام نمائندہ کارکن موجود تھے۔ اس موقع پر سابقہ ایم پی اے سید محمد علی شاہ باچا نے اپنے تمام کارکنوں اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے الیکشن میں کسی قسم کی ڈر وخوف اور دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے الیکشن کمپئن چلائی۔اور تقریباً پہلے کی نسبت 11ہزار ووٹ زیادہ حاصل کئے جو عوام کے بھرپور اعتماد کامظہر ہے انہوں نے کہاکہ ہم آپس میں بیٹھ کر تمام باتوں پر گفت وشنید کریں گے اور آںے والے الیکشن کیلئے تیاری شروع کریں گے تاہم منتخب امیدوار سے یہاں کے جو بھی مسائل ہو ان کے حل اور اسی حلقے کیلئے ترقیاتی فنڈ سمیت جو بھی حق ہو لانے کیلئے ان پر زور دینگے ۔ جہاں کہیں ٹرانسفارمرخراب ہو جائے، سوئی گیس لوڈشیڈنگ ہو، راستہ یا سڑک کی خرابی ہو جو کچھ بھی ہو اس کے بابت پوچھیں گے اور اگر نہ مانا تو سڑکوں پر نکل کر بھرپور احتجاج کریں گے۔انہوں نے تمام ساتھیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے ہرقسم کے دکھ درد میں شریک ہونے اور ان کے کام آنے کاوعدہ کیا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔