صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
جمعرات 18 اکتوبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

فوڈ اتھارٹی کی ہسپتال کینٹینوں سے متعلق رپورٹ جاری

آن لائن | جمعہ 10 اگست 2018 

پشاور ( آن لائن) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ نے پچھلے چار ماہ کے دوران پشاور کے سرکاری و نجی ہسپتال کینٹینوں کی گئی چیکنگ کے بنیاد پر جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پانچ سے زیادہ نجی ہسپتالوں کی کینٹینوں میں اسی فیصد سے زائد بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ نجی ہسپتال کینٹینوں کو جرمانہ بھی کیا گیا لیکن کچھ کینٹینوں نے وارننگ نوٹسز پر بھی بہتری دکھائی ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور خیبرتدریسی ہسپتال میں دو جنرل سٹورز اور تین کینٹینوں کو اسی ہزار جرمانہ کیا گیا جبکہ ایک کینٹین کو دو دفعہ سیل کیا گیا۔ اسی طرح ایک ایک دفعہ ان کو ایمپرومنٹ اور وارننگ نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں لیکن اس کے بدلے میں ابھی تک صرف چالیس فیصد تک کی بہتری دیکھنے میں آئی ہے جو کہ بہت کم ہے۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے تینوں کینٹینوں کو ایک ایک دفعہ سیل کیا گیا ہے جبکہ جرمانوں کی مد میں تیس ہزار زائد روپے بھی جمع کراچکے ہیں اور ایک ایک دفعہ ایمپرومنٹ اور وارننگ نوٹسز بھی وصول کرچکے ہیں لیکن بہتری صرف تیس فیصد دیکھنے میں آئی ہے جو کہ غیرتسلی بخش ہے۔ صوبہ کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں میں چار بڑے کینٹین ہیں جو کہ ایک دفعہ سیل کئے گئے ہیں اور دو دفعہ ان کو وارننگ اور ایمپرومنٹ نوٹسز بھی مہیا کئے جاچکے ہیں۔ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کی مد میں تاحال اسی ہزار روپے جرمانے بھی وصول کئے جاچکے ہین لیکن بہتری صرف چالیس فیصد لائی گئی ہے جو کہ معیار کے مطابق نہیں۔دوسری جانب پانچ سے زائد نجی ہسپتالوں میں واقع کینٹینوں کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر تین لاکھ سے زائد جرمانہ ادا کرنا پڑا ہے جبکہ دو تین کینٹینوں نے تو وارننگ اور ایمپرومنٹ نوٹسز پر اسی فیصد سے بہتری لائی ہے جو کہ تسلی بخش اور خوش آئند بات ہے۔ نجی ہسپتال کینٹینوں میں نارتھ ویسٹ جنرل اور آر ایم آئی کے کینٹینوں کی صفائی اور معیار کو قابل تعریف قرار دیا گیا ہے جبکہ سرکاری ہسپتالوں کے کینٹینوں میں ابھی بھی صفائی اور خوراک کا معیار غیرتسلی بخش ہے جو کہ افسوسناک ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔