صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
جمعرات 18 اکتوبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

ٹاؤن 2 میں ڈیلی ویجزپرکام کرنے والے 38ملازمین فارغ

سٹی رپورٹر | جمعہ 10 اگست 2018 

پشاور(سٹی رپورٹر) 2018ء کے عام انتخابات میں ملک میں برسر اقتدار جماعت پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عوام کو ایک کروڑ ملازمتیں دینے کا اعلان منشور میںکیا تھا لیکن ٹائون ٹو نے الٹی گنتی شروع کرکے تین سال سے ڈیلی ویجز پرکام کرنے 38 ملازمین کو فارغ کردیا ہے جس سے ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے اوریہ کہ فارغ کئے گئے ملازمین سے یونینز بھی لاعلم رہیں۔ اخبارنویسوںسے گفتگوکرتے ہوئے نکالے جانے والے ملازمین آفتاب، عابد ودیگر نے کہاکہ تین مہینے قبل ڈیلی ویجز38 ملازمین کو فارغ کردیاگیاہے جبکہ پی ٹی آئی کی سابق صوبائی حکومت نے پراجیکٹ ملازمین، ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے لیکن اس کے باوجود ناظم اور ٹائون میونسپل آفیسر نے فارغ کردیاہے۔ ٹائون ٹوکے اکلوتا سوئپر آفتاب خان سکنہ بڈھ بیر تین سال ڈیلی ویجز پر نوکری کے بعد فارغ کردیا گیاہے لیکن ٹائون میں صفائی نہ ہونے کے باعث انھیں تین مہینے قبل دوبارہ طلب کیاگیاہے جس کو ابھی تک تین مہینے کی تنخواہ نہیں ملی۔ یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین نے معاملہ ٹی ایم او اور ناظم کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کرلیاہے۔ انہوں نے کہاکہ جمہوری حکومتیں لوگوں کو روزگار دیتی ہے جبکہ فارغ ملازمین نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملازمت پر بحال ہونے کا مطالبہ کیاہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔