صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
جمعرات 18 اکتوبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

ایسی بدترین دھاندلی پہلے کبھی نہیں دیکھی'سکندر شیرپاؤ

آن لائن | جمعہ 10 اگست 2018 

پشاور(آن لائن)قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائو نے حالیہ دھاندلی پر مبنی انتخابات کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی بدترین دھاندلی پہلے کبھی نہیں دیکھی ۔انھوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج اور جدوجہد صاف و شفاف اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد تک جاری رہے گا۔حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پشاور میں صوبائی الیکشن کمیشن کے سامنے مختلف سیاسی جماعتوں پر مشتمل احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پورا ملک دھاندلی کے خلاف سراپا احتجاج ہے اور عوام کو مظاہرہ میں شرکت کرنے سے رکاوٹیں ڈال کر روکا جا رہا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم پرامن احتجاج ریکارڈ کرنا چاہتے ہیں مگر کارکنوں کیلئے راستے بند کرنا جمہوری عمل کے سراسر منافی ہے ۔انھوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل مختلف حربوں کے ذریعے پری پول دھاندلی کی گئی اورالیکشن کے دن سیاسی کارکنوں کو پولنگ سٹیشن جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس کا مقصد عوام جانتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم حالیہ انتخابات مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں کیونکہ یہ عوامی مینڈیٹ نہیں بلکہ تاریخ کی بدترین دھاندلی پر مبنی مینڈیٹ ہے ۔انھوں نے کہا کہ 2013کے انتخابات کے بعد صرف ایک جماعت دھاندلی کا الزام لگا رہا تھا جبکہ آج ملک کی تقریباً تمام سیاسی جماعتوں کے کارکن سراپا احتجاج ہیں اور حالیہ غیر منصفانہ اور جانبدارانہ انتخابات کے خلاف آواز اٹھار ہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل ایک خاص جماعت کی قیادت دعوے کرر ہی تھی کہ خیبر پختونخوا میں بڑی سیٹیں حاصل کرنے والے ہیں جو دھاندلی کا ٹھوس ثبوت ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔