صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
بدھ 15 اگست 2018 
  • آئی ایس آئی فنڈ کا غلط استعمال ، اسلم بیگ کے خلاف کارروائی شروع
  • پنجاب کے علاوہ ملک بھر میں حکومت سازی کا پہلا مرحلہ مکمل
  • حکومت ہی دہشتگردوں کی ہے میاں افتخار حسین
  • یوم آزادی آج جوش وخروش سے منایا جائیگا
  • عمران خان پہلی مرتبہ سرکاری پروٹوکول میں قومی اسمبلی آئے
  • پرویز خٹک کو مجلس عمل سے رابطوں کا ٹاسک حوالے

ضلعی حکومت نے صفوت غیور ہسپتال میں خصوصی وارڈزقائم کردیئے

پریس ریلیز | جمعہ 10 اگست 2018 

پشاور(پریس ریلیز)ضلع ناظم محمدعاصم خان نے بچوں کے امراض کیلئے مخصوص صوبے کے واحد ہسپتال صفت غیو ر چلڈرن ( حاجی کیمپ ) ہسپتال میں گزشتہ روز 2 کروڑ روپے کی لاگت سے خصوصی وارڈز کا افتتاح کردیا ، جس میں زہریلے جانوروں کے کاٹنے سے متاثرہ  بچوں کا خصوصی وارڈ بھی شامل ہے انکے ہمراہ ہیلتھ کمیٹی کے چیئرمین و ڈ سٹرکٹ ممبر شمس الباری ،علاقہ ڈسٹرکٹ ممبر ملک امان ، نیبر ہوڈ ناظم ملک شاہنواز ، ڈسٹرکٹ ممبر سیدان شاہ اوردیگر منتخب بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے ا س موقع پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فضل مولانے بریفنگ دیتے ہوئے ضلع ناظم کو بتایاکہ ضلعی حکومت کے قیام کے بعد اور انکی بھرپور سرپرستی کی بدولت ہسپتال میں صوبے کے مختلف علاقوں سے آنے والے بچوں کو صحت کی بہترین سہولیات 24 گھنٹے دی جارہی ہیں ،انہوں نے بتایاکہ ضلعی حکومت کی جانب سے بائیو میٹرک سسٹم کی تنصیب اور پورے ہسپتال میں سی سی ٹی وی کیمروں کی بدولت تمام سٹاف کی بھرپور نگرانی کی جارہی ہیں جبکہ حاضری کا تناسب 100 فیصد ہے انہوں نے کہاکہ کام چور سٹاف کی سی سی ٹی وی کیمروں اور بائیو میٹرک سسٹم کی بدولت قبلہ درست ہوگیا ہے اور 24 گھنٹے تمام عملہ ڈیوٹی پر موجود رہتاہے انہوں نے کہاکہ ضلعی حکومت کے قیام سے قبل ہسپتال کی حالت زار ناگفتہ بہ تھی اور تین سالوں کے دوران ضلعی حکومت کی جانب سے نئے اے سی پلانٹ کی تنصیب ، وارڈز کی فرش بندی ، تزین و آرائش اور ضلع ناظم کی صوابدید ی فنڈز کی بدولت تشنج سے متاثرہ بچوں کے لیے ٹیگ انجکشن کی وافر مقدار ہسپتال میں موجود ہے جو کہ اگلے 6 ماہ تک کیلئے کافی ہے اس موقع پر ضلع ناظم نے مریضوں کو سہولیات اور رہنمائی کیلئے ہسپتال گیٹ کے ساتھ رہنمائی کائونٹر اور پرچی کائونٹر کا بھی باضابطہ افتتاح کیا اور پرچی لیکر ہسپتال میں اپنا معائنہ کرایا اس موقع پر ہسپتال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کہاکہ بچوں کے امراض کیلئے مخصوص اس ہسپتال میں سہولیات کی فراہمی کیلئے وہ براہ راست نگرانی کررہے ہیں اور ضلعی حکومت کے قیام کے بعد کروڑوں روپے کی لاگت سے ہسپتال کو مکمل تبدیل کردیا گیا ہے نئے وارڈز کی تعمیر ، تزین و آرائش ، فرش بندی ، خصوصی پرچی کائونٹر ، رہنمائی کائونٹر کے ذریعے عوام کی رہنمائی اور بہترین علاج کی سہولیات فراہم کئے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں تشنج سے متاثرہ خصوصی ڈارک روم کی تعمیر جاری ہے جبکہ زہریلے جانوروں کے کاٹنے کے خصوصی وارڈکی تعمیر پرانکو دلی خوشی اور اطمنیان حاصل ہوا ہے انہوں نے کہاکہ جلد ہی ضلعی حکومت کی جانب سے ہسپتال میں نکاسی آب اور بچوں کیلئے جھولے لگانے کا کام بھی جلد شروع کیا جائیگا آخر میں ضلع ناظم نے نئے تعمیر خصوصی وارڈز اور دیگر وارڈز کا تفصیلی دورہ کیا اور لوگوں سے انکو  دی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کی اور اطمینان کا اظہار کیا

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔