صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
جمعرات 18 اکتوبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

متنی کے مکینوں کابجلی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج،بلزجلادیئے

سٹی رپورٹر | جمعہ 10 اگست 2018 

پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور کے مضافاتی علاقہ متنی ادیزئی کے مکینوںنے بجلی کی ظالمانہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف گزشتہ روز احتجاجی مظاہرہ کیامظاہرے کے دوران مشتعل مظاہر ین نے بجلی کے بلزاحتجاجاًجلادیئے مکینوں نے پیسکو حکام کیخلاف شد ید نعرے بازی کی۔ مظاہر ے کی قیادت علاقہ عمائدین شوکت ادیزئی کر رہے تھے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ادیزئی نے کہا کہ واپڈاحکام پشاورکے مضافاتی علاقوں میں بجلی بحال کرناہی بھول گئے ہیں کیونکہ علاقہ میں 24 گھنٹوں میں بمشکل ایک یادوگھنٹے تک ہی بجلی ہوتی باقی 22گھنٹے بجلی کے بغیر ہی اس سخت گرمی میں رہنے پر مجبورہیں انہوںنے مزیدکہاکہ واپڈا حکام سلوک سے عوام عاجز آگئے ہیںبجلی کی بندش کے باعث علاقہ میں پانی کی قلت پیداہوگئی ہے رات کے اوقات بجلی نہ ہونے سے بچے گرمی برداشت نہ کرنے کی وجہ سے بیمارہورہے ہیں اوریہ کہ خواتین کوبھی گھریلو کاموں میں مشکلات کاسامناہے انہوںنے کہا کہ بجلی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے کئی بارمتعلقہ واپڈاحکام کے ساتھ ملاقات کرکے انہیں اس سنگین مسئلے سے آگاہ کرچکے ہیں لیکن اس کے باوجودمسئلہ جوں کاتوں ہے انہوںنے خبردارکیاکہ اگراگلے 48گھنٹوں کے اندرمضافاتی علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ ختم نہ کیاگیاتووہ واپڈاہاؤس کاگھیراؤکریں گے ۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔