صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
جمعرات 18 اکتوبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

پیٹرولیم ایسوسی ایشن کا پمپ مالکان سے بھتہ لینے پراظہارتشویش

سٹی رپورٹر | جمعہ 10 اگست 2018 

پشاور(سٹی رپورٹر)آل سرحدپیٹرولیم اینڈکارٹیج ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک لائس خان آفریدی نے اسسٹنٹ کمشنرکی جانب سے پیٹرول پمپ مالکان سے بھتہ دینے کامطالبہ پرتشویش  ہوئے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے اورانکی جگہ ایماندارآفسرکو تعینات کرنے کی اپیل کی ہے گزشتہ روز آل سرحدپیٹرولیم اینڈکارٹیج ایسوسی ایشن کاایک اجلاس زیرصدارت چیئرمین ملک لائس خان آفریدی منعقدہواجس میں ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداروںنے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر واجدخان کی جانب سے پیٹرول پمپ مالکان سے ماہانہ پانچ ہزارروپے بھتہ دینے کے مطالبے اورعدم ادائیگی پرمالکان کوبھاری جرمانہ کرنے  پرسخت تشویش کااظہارکیاگیااورکہاگیاکہ ایک سرکاری افسرکی جانب سے کھلے عام بھتہ کاڈیمانڈسرکاری اداروں پرکئی سوالات کوجنم دیتاہے ۔انہوںنے کہاکہ دہشت گردی اوردیگرنامساعدحالات کی وجہ سے انکے کاروبارتباہی کے دہانے پرپہنچ چکے ہیں اوپرسے اس قسم کی بھتہ خوروں نے مزیدانہیں مشکلات سے دوچارکردیاہے ۔انہوںنے نگران حکومت سمیت دیگرمتعلقہ حکام سے مطالبہ کیاکہ وہ فوری طورپرنوٹس لے کرمذکورہ افسرکوعہدے سے ہٹائیے اورایک ایماندارشخص کوتعینات کرے بصورت دیگراحتجاج کاراستہ اختیارکیاجائے گا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔