صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
جمعرات 18 اکتوبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

نامزد وزیر اعلیٰ بغیر پروٹوکول کے سڑکوں پر گھومتے رہے

سی پی پی | جمعہ 10 اگست 2018 

پشاور (سی پی پی )تبدیلی آنہیں رہی تبدیلی آگئی ہے'خیبرپختونخواہ کے نامزد وزیراعلی محمود خان بغیر پروٹوکول کے پشاور کے سڑکوں پر گھومتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پشاور نیب آفس میں پیش ہوئے تو اس کے بعد بغیر پروٹوکول کے پشاور کی سڑکوں پرسفر کرتے رہے،،عمران خان کی یہ ویڈیو بھی وائرل ہوئی،جس کے بعد عمران خان کے بغیر پروٹوکول سفر کرنے کو بہت سراہا گیا اور کہا گیا کہ عمران خان ملک کے متوقع وزیراعظم ہیں۔اور وہ پروٹوکول کے خلاف نعرے لگاتے ہیں اور اب انہوں نے پروٹوکول کے خاتمے کا آغاز خود سے کر کے ایک اچھی مثال قائم کی ہے۔تاہم اب کپتان کے کھلاڑی بھی ان کے نقش قدم پر چلنے لگ گئے ہیں۔ خیبرپختونخواہ کے نامزد وزیراعلی محمود خان ٰ بغیر پروٹوکول کے پشاور کے سڑکوں پر گھومتے رہے۔ محمود خان کی بھی اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محمود خان بغیر پروٹوکول کے پشاور کی سڑکوں پر سفر کر رہے ہیں۔جب کہ ارد گرد ٹریفک رواں دواں ہے۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پشاور کی وزارت اعلیٰ کے لیے محمود خان کو نامزد کر دیا گیا ہے۔ پشاور کے وزارت اعلیٰ کے عہدے کے لیے نامزد کیے جانے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمود خان کے اڑھائی ارب روپے کے اثاثے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد کیے جانے والے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خا ن2 ارب51 کروڑ 67 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔محمود خان کے گوشواروں کے مطابق ان کے پاس 4 کروڑ روپے نقد ہیں ، وہ 87 کینال زرعی اراضی کے مالک ہیں اور55 کمرشل دکانیں بھی ان کی ملکیت ہیں، محمود خان کی اہلیہ کے پاس 35 تولے سونا ہے اور گھر میں ڈیڑھ کروڑ روپے کا فرنیچر بھی موجود ہے۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ محمود خان اب تک سعودی عرب کے علاوہ کسی بھی بیرون ملک نہیں گئے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔