صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
بدھ 15 اگست 2018 
  • آئی ایس آئی فنڈ کا غلط استعمال ، اسلم بیگ کے خلاف کارروائی شروع
  • پنجاب کے علاوہ ملک بھر میں حکومت سازی کا پہلا مرحلہ مکمل
  • حکومت ہی دہشتگردوں کی ہے میاں افتخار حسین
  • یوم آزادی آج جوش وخروش سے منایا جائیگا
  • عمران خان پہلی مرتبہ سرکاری پروٹوکول میں قومی اسمبلی آئے
  • پرویز خٹک کو مجلس عمل سے رابطوں کا ٹاسک حوالے

خیبر پختونخوا کے 17ویں وزیر اعلیٰ آئندہ ہفتے حلف لینگے

آن لائن | جمعہ 10 اگست 2018 

پشاور ( آن لائن)تحریک انصاف کے نامزد محمود خان صوبے کے 17ویں وزیر اعلیٰ ہو نگے جن کی حلف برداری کی تقریب آئندہفتے منعقد ہو نگی اس سے قبل مختلف پارٹی سے تعلق رکھنے والے سولہ افراد وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں ان اعداد شمار میں قائمقام وزیر اعلیٰ شامل نہیں ہے جبکہ تحریک انصاف صوبہ کی پہلی سیاسی جماعت بن گئی ہے جو مسلسل دوسری بار اپنا وزیر اعلیٰ لانے میں کامیاب ہو ئی ہے قیام پاکستان کے بعد مارشل لاء کے دور کو نکال کر سولہ وزارء اعلی میں عبد القیوم خان، سردار عبد الرشید ،سردار بہاد خان ، مفتی محمود ، سردار عنایت اللّٰلہ گنڈا پور ،نصر اللّٰلہ خٹک،محمد اقبال جدون ،ارباب جہانگیر، آفتاب احمد خان، میر افضل خان ،پیر صابر شاہ ، آفتاب شیر پائو، مہتاب احمد خان، اکرم درانی ، امیر حیدر ہوتی اور پرویز خٹک شامل ہیں ۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف صوبہ کی وہ سیاسی جماعت بن گئی ہے جو مسلسل دوسری بار خیبر پختونخوا میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی ۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔