صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
جمعرات 18 اکتوبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

اوگرا کا غیر معیاری گیس سلنڈروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

آن لائن | جمعہ 10 اگست 2018 

پشاور ( آن لائن)اوگرا نے ایل پی جی کے غیر معیاری سلنڈروں اورغیر قانونی فلنگ کے خلاف کاروائی کے لئے صوبائی حکومت سے رابطہ کرلیا ہے اوگرا کی جانب سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو ارسال کردہ مراسلے میں موقف اختیارکیا ہے کہ غیر معیاری سلنڈروں اور غیر قانونی فلنگ کے خلاف صوبے میں فوری طور پر اقدامات کئے جائیں خط میں اوگرا نے موقف اختیارکیا ہے کہ غیرمعیاری سلنڈر کے مینو فیکچرنگ اور استعمال انسانی زندگیوںکے لئے خطرہ ہے غیرمعیاری سلنڈر کی مینو فیکچرنگ ، استعمال ، فلنگ اوگرا قوانین کے تحت جرم ہیں ۔ غیر قانونی سلنڈر کی مینو فیکچرنگ اور غیر قانونی فلنگ کرنے والوں کے خلاف پشاور سمیت صوبے بھر میںکاروائی کی جائے پشاورسمیت صوبے بھرمیں غیر قانونی سلنڈروں کی مینو فیکچرنگ اورغیر قانونی فلنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے سینکڑوں زندگیاں رسک پرلگی ہو ئی ہے۔ مراسلہ میں کہا گیا کہ ایسے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے جو کہ غیر قانونی فلنگ اور غیر قانونی  مینوفیکچرنگ کرتے ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔