صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
بدھ 15 اگست 2018 
  • آئی ایس آئی فنڈ کا غلط استعمال ، اسلم بیگ کے خلاف کارروائی شروع
  • پنجاب کے علاوہ ملک بھر میں حکومت سازی کا پہلا مرحلہ مکمل
  • حکومت ہی دہشتگردوں کی ہے میاں افتخار حسین
  • یوم آزادی آج جوش وخروش سے منایا جائیگا
  • عمران خان پہلی مرتبہ سرکاری پروٹوکول میں قومی اسمبلی آئے
  • پرویز خٹک کو مجلس عمل سے رابطوں کا ٹاسک حوالے

قومی بلے باز عمران نذیر کا کرکٹ میں واپسی کا اعلان

سپورٹس ڈیسک | جمعہ 10 اگست 2018 

لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز عمران نذیر نے ساڑھے 4 سال کے وقفے کے بعد کرکٹ میں واپسی کا اعلان کردیا۔پاکستان کے لیے 8 ٹیسٹ، 79 ایک روزہ اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے جارح مزاج اوپنرعمران نذیر نے اپنا آخری میچ 2012 میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا جس کے بعد وہ قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے اور بعد ازاں بیماری میں مبتلا ہونے کے باعث کرکٹ کے میدانوں سے دور ہوگئے تھے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران نذیر کا کہنا تھا کہ جوڑوں کی بیماری سے ایک طویل عرصے لڑنے کے بعد اب دوبارہ کرکٹ شروع کررہا ہوں جب کہ پی سی بی اور شاہد آفریدی فاونڈیشن کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مشکل دور میں مدد کی، عوام کی دعاوں سے لمبی انجری کے بعد صحت یاب ہوکر واپس آیا ہوں۔عمران نذیر کا کہنا تھا کہ میرے مداح بھی مجھے دوبارہ ان ایکشن دیکھنا چاہتے ہیں، کرکٹ میری محبت ہے، اسے چھوڑ نہیں سکتا، اپنے مداحوں کا شکرگزار ہوں، لمبے عرصے کے بعد کرکٹ میں واپسی کر رہا ہوں جب کہ فٹنس کا معیار دیکھ کر سوچوں گا کتنا مزید کھیلنا ہے۔ انہوں نے لاہور میں اپنے آبائی کلب پی اینڈ ٹی جم خانہ میں ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔سابق اوپننگ بلے باز نے کہا کہ بہت ساری لیگزآگئی ہیں، ساڑے چار سال کرکٹ سے دور رہا، لیکن اب کمی پوری کروں گا جب کہ کئی لیگز میں آفر آئی تھیں لیکن بیماری کے باعث نہیں کھیل سکا تاہم اب فٹ ہوں، آفر آئی تو ضرور کھیلوں گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بہت سارے اچھے کھلاڑی ٹیم میں شامل ہیں

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔