صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
جمعرات 18 اکتوبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

ڈیل سٹین کا ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا عندیہ

سی پی پی | جمعہ 10 اگست 2018 

کولمبو (سی پی پی)سٹار جنوبی افریقن فاسٹ بائولر ڈیل سٹین نے آئندہ برس شیڈول ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا عندیا دے دیا۔ گزشتہ دو برس سے انجریز نے سٹین کو گھیرا ہوا ہے جس کی وجہ سے ان کا کیریئر بری طرح متاثر ہوا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں انگلینڈ میں شیڈول 2019 ورلڈ کپ میں ملک کی نمائندگی کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا، مجھے پوری امید ہے کہ میرا تجربہ ورلڈ کپ سکواڈ میں جگہ بنانے کیلئے مدد گار ثابت ہو گا لیکن میگا ٹورنامنٹ کے بعد میں نے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا ارادہ کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ٹیسٹ کرکٹ پسند کرتا ہوں جب تک ممکن ہوا میں پانچ روزہ کرکٹ کھیلنا جاری رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وکٹیں نہ لینے پر مایوسی ہوئی لیکن مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں سو فیصد فٹ ہو گیا ہوں، آئی لینڈرز کے خلاف ون ڈے سیریز میں عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانا ہدف ہے اور مقصد کے حصول کیلئے سخت محنت کروں گا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔