صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
جمعرات 18 اکتوبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

ایشین والی بال ،پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی

نمائندہ صبح | جمعہ 10 اگست 2018 

بنوں(نما ئندہ صبح)پاکستان نے پہلی مرتبہ ایشین مینز کلب والی بال چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی پاکستان والی بال ٹیم میں شامل بنوں کے کھلاڑی مراد جہان نے وطن واپس پہنچنے پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایشین چیمپئن شپ جو کہ میانمار میں کھیلی گئی اس میں پاکستان کی تیسری پوزیشن قوم کیلئے ایک اعزاز ہے جبکہ اس ٹیم کا حصہ ہونا میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے کیونکہ بنوں جو کہ والی بال کی نرسری ہے لیکن سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے یہ ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا انہوں نے کہا کہ میرا تعلق بنوں کے پسماندہ علاقے ممہ خیل سے ہے اور2010میں علاقائی سطح پر والی بال کھیلنا شروع کیا کامرس کالج کے پروفیسر فرید خان صاحب نے ہماری خوصلہ افزائی اور سرپرستی کی اور تربیتی کیمپ لگایا جس سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور2013میں ہم قومی ٹیم کا حصہ بنے ،اور ٹورنامنٹس میں حصہ لیا 2010میں نیشنل گیمز میں کے پی کے ٹیم میں سلیکٹ ہوا اور پولیس کی ٹیم سے جیتے اسکے بعد پاکستان جونیئر ٹیم کیلئے منتخب ہوا اور 2011سے2012تک ٹریننگ کیمپ میں حصہ لیا 2013میں قومی ٹیم میں شامل ہواور سری لنکا میں کوالی فیکیشن اور ورلڈ کوالیفیکشن میں دوسری پوزیشن حاصل کیااسکے بعد انڈیا سیف گیمز میں پہلی بار پروفیشنل کلب کیلئے میرا انتخاب ہوا پھر ایشین گمیز،سائوتھ ایشین گیمزاور اسلامک گیمز میں حصہ لیا حال ہی میں ایشین کلب والی بال چیمپئن شپ میں واپڈا کی جانب سے کھیلا اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان نے ایشین والی بال چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔