صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
بدھ 15 اگست 2018 
  • آئی ایس آئی فنڈ کا غلط استعمال ، اسلم بیگ کے خلاف کارروائی شروع
  • پنجاب کے علاوہ ملک بھر میں حکومت سازی کا پہلا مرحلہ مکمل
  • حکومت ہی دہشتگردوں کی ہے میاں افتخار حسین
  • یوم آزادی آج جوش وخروش سے منایا جائیگا
  • عمران خان پہلی مرتبہ سرکاری پروٹوکول میں قومی اسمبلی آئے
  • پرویز خٹک کو مجلس عمل سے رابطوں کا ٹاسک حوالے

بال ٹیمپرنگ سے کرکٹ کے ڈی این اے کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں ڈیورچرڈ سن

این این آئی | جمعہ 10 اگست 2018 

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے کہا ہے کہ بال ٹیمپرنگ اور خراب رویے سے کرکٹ کے ڈی این اے کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں اور آسٹریلیا کے چِٹنگ اسکینڈل کے بعد شائقین کرکٹ اس کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے لارڈز میں ایم سی سی کا سالانہ اسپرٹ آف کرکٹ کاؤڈرے لیکچر دیتے ہوئے رچرڈسن نے کہا کہ لوگ کرکٹ میں خراب رویے کے بارے میں گفتگو کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ رواں سال انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سامنے آیا اور آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ نے بال ٹیمپرنگ کا جرم قبول کیا تھا۔اس اسکینڈل کے بعد آسٹریلین کرکٹ نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے کپتان اسٹیو اسمتھ اور ان کے نائب ڈیوڈ وارنر کو عہدوں سے برطرف کرتے ہوئے ایک سال کی پابندی عائد کردی تھی۔رچرڈسن نے کہا کہ کرکٹ کا ڈی این اے'شفافیت پر مبنی ہے تاہم ہم نے حال ہی میں کچھ اس طرح کے رویے دیکھے ہیں جس سے اس کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں اور اس عمل کو روکنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ذاتیات پر مبنی فقرے بازی، فیلڈرز کی جانب سے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کو میدان سے باہر جانے کے اشارے، غیر ضروری جسمانی رابطہ، امپائر کے فیصلوں اور بال ٹیمپرنگ پر کھلاڑیوں کی جانب سے احتجاجاً نہ کھیلنے کی دھمکی دینے جیسے عمل ہرگز اس کھیل کا حصہ نہیں جو ہم دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں آسٹریلین اور جنوبی افریقہ کے درمیان اس سیریز میں صرف یہی ایک برا واقعہ پیش نہیں آیا تھا جبکہ آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ کو کندھا مارنے پر افریقی فاسٹ باؤلر کگیسو ربادا کو ایک میچ کیلئے معطل کردیا گیا تھا لیکن ان پر لگی یہ پابندی اپیل کے بعد ختم کردی گئی تھی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔