صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
جمعرات 18 اکتوبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

پی سی بی کی ٹی وی چینل بنا نے کی تیاریاں شروع

آن لائن | جمعہ 10 اگست 2018 

 اسلام آباد(آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنا کرکٹ ٹی وی چینل لانچ کرنے کے لیے ابتدائی تیاریاں شروع کردی ہیں۔پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ چینل کے لائسنس کے لیے ہم نے پیمرا میں درخواست دے دی ہے اور ابتدائی تیاری مکمل کر لی ہے۔ پاکستان دنیا کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والا ملک ہوگا جس کا اپنا ٹی وی چینل ہوگا اس چینل پر کرکٹ میچوں کے علاوہ ٹاک شوز بھی دکھائے جائیں گے اور بورڈ اپنے امیج کو بہتر بنانے کے لیے مختلف دستاویزی پروگرام بھی نشر کرے گا۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹر ویو میںچئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ چینل شروع کرنے کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ سال میں 800 منٹ (80دن) کی لائیو کرکٹ دکھانے کے لیے اوپن ٹینڈر کے ذریعے ایئر ٹائم بھی خرید رہا ہے۔ جس چینل سے ایئر ٹائم خریدنے کی ڈیل ہوگی اس چینل پر پی سی بی انٹرنیشنل کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستان سپر لیگ کے میچ براہ راست دکھائے گا۔میچز کو ٹیلی کاسٹ کرنے کے لیے پروڈکشن حقوق کے لیے علیحدہ معاہدہ کیا جائے گا۔کم سے کم بولی دینے والے چینل سے پی سی بی5 سال کیلئے معاہدہ کرے گا جبکہ پی سی بی کا چینل آنے میں تقریباً ایک سال سے زائد کا وقت لگ سکتا ہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ایئر ٹائم خریدنے کے لیے ہم نے ٹینڈر طلب کر لیے ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔