صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
جمعرات 18 اکتوبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

جنوبی افریقہ،بنگلہ دیش،افغانستان،آئرلینڈ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کو تیار

آن لائن | جمعہ 10 اگست 2018 

لاہور (آن لائن)جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، افغانستان اور آئرلینڈ نے پاکستان میں کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے حامی بھر لی ہے،پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے سلسلے میں بڑا بریک تھرو ہوا ہے۔ پی سی بی چئیرمین نجم سیٹھی کی جانب سے اس حوالے سے بڑا دعوی کیا گیا ہے۔ چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا دعوی ہے کہ دنیا کی کئی بڑی ٹیمیں پاکستان میں کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے رضامند ہو گئی ہیں۔جو ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرنا چاہتی ہیں ان میں جنوبی افریقہ،، بنگلہ دیش،، افغانستان اور آئرلینڈ  شامل ہیں۔ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں پاکستان کا شیڈول کافی مصروف ہوگا، اس لیے ان ممالک کے ساتھ ہوم سریز کا انعقاد پی ایس ایل 4 کے بعد ہی ممکن ہے۔ جبکہ ان ممالک کی ٹیموں کے دورہ پاکستان سے متعلق مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔