صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
بدھ 15 اگست 2018 
  • آئی ایس آئی فنڈ کا غلط استعمال ، اسلم بیگ کے خلاف کارروائی شروع
  • پنجاب کے علاوہ ملک بھر میں حکومت سازی کا پہلا مرحلہ مکمل
  • حکومت ہی دہشتگردوں کی ہے میاں افتخار حسین
  • یوم آزادی آج جوش وخروش سے منایا جائیگا
  • عمران خان پہلی مرتبہ سرکاری پروٹوکول میں قومی اسمبلی آئے
  • پرویز خٹک کو مجلس عمل سے رابطوں کا ٹاسک حوالے

آئی سی سی نے ٹی 10لیگ کی منظوری دیدی

این این آئی | جمعہ 10 اگست 2018 

شارجہ(این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھیل کے نئے فارمیٹ ٹی10لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی باضابطہ طور پر منظوری دیدی ہے۔ٹی20 فارمیٹ کی شاندار کامیابی کے بعد گزشتہ سال پہلی مرتبہ ٹی10 فارمیٹ متعارف کرایا گیا جس کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا تھا مگر گزشتہ ایڈیشن کی آئی سی سی نے منظوری نہیں دی تھی تاہم 23 نومبر 2018 سے شارجہ میں شروع ہونے والی لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی آئی سی سی نے منظوری دے دی ہے۔گزشتہ ایڈیشن کے برعکس اس بار 2 نئی ٹیموں کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے اس مرتبہ کرکٹ لیگ کا دورانیہ 10 دن ہوجائے گا۔گزشتہ برس شارجہ میں اپنی طرز کی پہلی لیگ میں آئن مورگن کی قیادت میں کیرالہ کنگ نے کامیابی حاصل کی تھی۔ٹی 10 لیگ کے چیئرمین شجیع الملک نے کہا کہ ہم ایک سال قبل دی گئی ذمے داری پر پورا اترے اور ٹی10 کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ فارمیٹ بنادیا ہے۔ٹی 10 لیگ کے صدر سلمان اقبال کے مطابق منظوری سے اس فارمیٹ کی عالمی سطح پر مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا اور محض ایک سال میں 2 نئی ٹیموں کا اضافہ اس بات کا ثبوت ہے ٹیموں کی تعداد میں اضافے سے نہ صرف لیگ کا دورانیہ 4 دن سے بڑھ کر 10 ہوجائے گا بلکہ اس سے مزید کھلاڑیوں کو لیگ کا حصہ بننے کا موقع بھی ملے گا۔ٹی 10 کرکٹ لیگ کا دوسرا ایڈیشن 23 نومبر 2018 سے شارجہ کے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا اور 10دن تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔