صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
بدھ 15 اگست 2018 
  • آئی ایس آئی فنڈ کا غلط استعمال ، اسلم بیگ کے خلاف کارروائی شروع
  • پنجاب کے علاوہ ملک بھر میں حکومت سازی کا پہلا مرحلہ مکمل
  • حکومت ہی دہشتگردوں کی ہے میاں افتخار حسین
  • یوم آزادی آج جوش وخروش سے منایا جائیگا
  • عمران خان پہلی مرتبہ سرکاری پروٹوکول میں قومی اسمبلی آئے
  • پرویز خٹک کو مجلس عمل سے رابطوں کا ٹاسک حوالے

خیبر پختونخوا کو14 سال بعد انٹرنیشنل سکواش کی میزبانی مل گئی

پریس ریلیز | جمعہ 10 اگست 2018 

پشاور(پریس ریلیز) خیبرپختونخواسکواش ایسوسی ایشن نے ازسرنومرتب کئے گئے شیڈول کااعلان کردیاہے پشاورمیں چودہ سال بعد انٹرنیشنل یونٹ کرانے کے لیے فیڈریشن کودرخواست دیدی ہے پشاورمیں منعقدہونے والے ایونٹ کے لیے دنیابھر سے کھلاڑی شرکت کے لیے بے چین وتیارہے اگست تادسمبرکے لیے جاری ہونے والے سکواش ایونٹس کے شیڈول کااعلان سکواش لیجنڈصدرکے پی سکواش ایسوسی ایشن قمرزمان  نے میڈیا سنٹرپشاورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع ایسوسی ایشن کے ممبران شیر بہادر ، ناظم نواں کلی سجاد خان ،جہانزیب خان بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے پرمسرت موقع پرفلک شیر میموریل آزادی کپ پی اے ایف سکواش کمپلیکس میں گذشتہ روز شروع ہوگیاہے جس میں صوبہ بھرسے کھلاڑی شریک ہیں چارتاآٹھ ستمبرآل پاکستان نیشنل بینک جونیئر سکواش چیمپئین شپ کرائے جائے گی جس میں انڈر15 ،11. ، 13اور انڈر 17 کے مقابلے شامل ہونگے انعامی رقم ایک لاکھ روپے رکھی گئی ہے 24تا29 ستمبرآل پاکستان مینز سنیئرسکواش چیمپئین شپ پشاورمیں کھیلی جائے گی جس کی انعامی رقم ایک لاکھ پچاس ہزار رقم رکھی گئی ہے8تا13اکتوبر  جونیئرچیمپئن شپ ہے22 تا27اکتوبرآل پاکستان گرلز جونیئرچیمپئن شپ5تا10نومبر میں ہو گا 26تا30نومبر میںٰICMSآل پاکستان وویمن نیشنل سکواش چیمپئن شپ ایبٹ آباد میں کھیلی جائیگی ،قمرزمان نے مختلف سوالات کاجواب دیتے ہوئے بتایاکہ پشاورمیں ہم نے پچیس ہزارڈالرز مالیت کے دوتین ایونٹس پلان کررکھے ہیں اور فیڈریشن سے باضابطہ طوراجازت طلب کررکھی ہے اللّٰلہ نے چاہاتو چودہ سال کے طویل عرصہ بعد اس سال یااگلے سال پشاورمیں انٹرنیشنل مقابلوں کوپھرسے زندہ کردیں گے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔