صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
پیر 24 ستمبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

قومی اسمبلی کے 9آزاد ارکان کی تحریک انصاف میں شمولیت

یوپی آئی | ہفتہ 11 اگست 2018 

 اسلام آباد(یوپی آئی) قومی اسمبلی کے 9 نومنتخب آزاد اراکین نے الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حلف نامے جمع کرا دئیے،ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے 9 آزاد امیدواروں نے تحریک انصاف میں شمولیت کے حلف نامے جمع کروا دئیے جبکہ 4 ارکان نے آزاد حیثیت برقرار رکھی ہے ۔این اے 13 سے صالح محمد ،این اے 101 سے محمد عاصم نذیر،این اے 150 سے سید فخر امام،این اے 166 سے عبدالغفار نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے جبکہ این اے 181 سے شبیر علی،این اے 190 سے امجد فاروق اور این اے 205 سے علی محمد ،این اے 97 ثنا ء اللّٰلہ مستی خیل اور این اے 185 مخدوم زادہ باسط سلطان بجاری نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کے حلف نامے جمع کروا دیئے ہیں ۔پنجاب اسمبلی سے 26 آزاد امیدواروں نے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حلف نامے جمع کرائے۔پنجاب اسمبلی کے 23 آزاد اراکین نے تحریک انصاف جبکہ 1 رکن نے مسلم لیگ ن اور 1 نے رائے حق پارٹی میں میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔پنجاب اسمبلی کے 3 امیدواروں نے آزاد حیثیت سے برقرار رکھا ہے ۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔