صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
پیر 24 ستمبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

سعودی عرب کے شہر نجران پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام

این این آئی | ہفتہ 11 اگست 2018 

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے مملکت کے شہر نجران پر داغا گیا بیلسٹک میزائل یمنی اراضی کے اندر ہی مار گرایا۔ واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سے قبل یمن میں آئینی حکومت کی سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا تھا کہ یمن کے صوبے صعدہ میں کی جانے والی عکسری کارروائی اْن عناصر کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئی جنہوں نے بدھ کے روز جازان پر ایک بیلسٹک میزائل حملہ کیا تھا۔سعودی فضائی دفاعی نظام نے بدھ کے روز جازان پر داغا جانے والا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا تھا۔ میزائل کے ٹکڑے لگنے سے دو سعودی شہری زخمی ہوئے۔اس سے قبل پیر کی شب حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے جنوب میں نجران پر ایک اور بیلسٹک میزائل حملے کی کوشش بھی ناکام بنا دی گئی تھی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔