صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
جمعرات 18 اکتوبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

ایشین گیمز ، قومی باکسنگ ٹیم کا اعلان،پہلی بار دو خواتین باکسر زپاکستان کی نمائندگی کریں گی

این این آئی | ہفتہ 11 اگست 2018 

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے رواں ماہ منعقد ہونیوالی ایشین گیمز میں شرکت کیلئے قومی باکسنگ ٹیم کا اعلان کر دیا، ایشین گیمز میں پہلی بار دو خواتین باکسر پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ پاکرنل ناصر ٹنگ کے مطابق انڈونیشیا میں کھیلی جانیوالی ایشین گیمز کے باکسنگ ایونٹ میں 6مرد اور 2خواتین باکسرز شامل ہیں جبکہ ٹیم کااعلان ٹرائلز کے بعد ٹیم کا اعلان کیا گیا، ناصر ٹنگ نے بتایا کہ ایشین گیمز میں خواتین باکسرز پہلی بار ایکشن میں دکھائی دیں گی جن میں رضیہ بانو 51کلوگرام اور رخسانہ پروین 60کلو گرام کیٹگری میں پاکستان کی نمائندگی کرئے گی جبکہ مینز ٹیم میں محب اللّٰلہ 49کلوگرام محمد آصف52کلوگرام نقیب اللّٰلہ 56کلو گرام،سلمان بلوچ 64کلوگرام گل زیب 69کلوگرام اور تنویر احمد 75کلوگرام کیٹگری میں فائٹ کرینگے۔ کرنل ناصر ٹنگ کا کہنا تھا کہ ایشین گیمز میں شرکت کیلئے باکسرز 21اگست کو انڈونیشیا روانہ ہونگے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔