صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
پیر 24 ستمبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

یوم آزادی آج جوش وخروش سے منایا جائیگا

سی پی پی | منگل 14 اگست 2018 

اسلام آباد/لاہور/کراچی/کوئٹہ/پشاور(سی پی پی)پاکستان کا 71واں یوم آزادی (آج)منگل 14 اگست کو قومی جذبے اور ملی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا،دن کا آغازمساجد میں نماز فجر کے بعد ملک و قوم کی سلامتی خوشحالی، یکجہتی و استحکام اور امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے خصوصی دعائوں سے ہوگا ،71 یوم آزادی، صبح 8:58 بجے ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31اور صوبائی دارالحکومتوں میںاکیس اکیس توپوں کی سلامی دی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق دن کا آغازمساجد میں نماز فجر کے بعد ملک و قوم کی سلامتی خوشحالی، یکجہتی و استحکام اور امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے خصوصی دعائوں سے ہوگا،صبح 8:58بجے ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے اور ہر قسم کی ٹریفک سمیت جو شخص جہاں ہو گا فوری طور پر رک جائے گا جبکہ اس موقع پر ایک منٹ کی مکمل خاموشی اختیار کی جائے گی جس کا مقصد تحریک پاکستان سے تکمیل پاکستان تک کی جدو جہد میں جام شہادت نوش پانے والے غیوربزرگوں، بھائیوں سمیت غازیوں اور جوانوں کو خراج عقیدت و تحسین پیش کرنا ہے۔ملک بھر میں مختلف مقامات پر پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں اہم شخصیات شرکت کریں گی ۔ ملک بھر میں جشن آزادی کے سلسلہ میں سیمینارز اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مقررین جدوجہد آزادی کی تحریک میں دی جانے والی قربانیوں پر روشنی ڈالیں گے ۔حکومتی ، سرکاری شخصیات اورپاک افواج کے افسران ،بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار مبارک پر حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادریں چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی کریں گے ۔جشن آزادی کی تقریبات کو شایان شان انداز میں منانے کیلئے تمام سرکاری و نیم سرکاری عمارات کو برقی قمقموں ، سبز ہلال پرچموں ، رنگ برنگی جھنڈیوں ، جھنڈوں ، تحریک پاکستان کے ہیروزکے قدآدم پورٹریٹس ، فلیکس سائنز سے خوبصورتی سے سجا یا گیا ہے ۔ اس موقع پر پوری قوم بیک زبان ہوکر اس عزم کا اعادہ کریگی کہ جس طرح 1947 میں پوری قوم کو ایک ملک کی ضرورت تھی اسی طرح اب ملک کو ایک قوم کی ضرورت ہے جو اپنے وطن عزیز کو جنت نظیر خطہ بنانے کیلئے کسی بھی قسم کے امتیاز ، رنگ و نسل ، عہدے و مرتبے ، بڑے چھوٹے ، امیر غریب کی تفریق سے بالا تر ہو کر پوری ملت کے شانہ بشانہ کھڑی ہو کر یہ ثابت کر دے کہ ان کے دکھ سکھ سانجھے ہیں اور وہ کسی بھی قدرتی آفت ، آزمائش ،مشکل کی گھڑی میں ثابت قدم رہیں گے ۔ملک کے مختلف مقامات پر تحریک آزادی پاکستان کے شہدا کے لئے بھی قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا ۔ دوسری جانب گلی محلوں اوربازاروں کو خوبصورت جھنڈیوں اور پرچموں سے سجا دیا گیا ۔ اہم سرکاری و نجی عمارگوں پر قومی پرچم لہرانے کے ساتھ چراغاں بھی کیا گیا ہے ۔ملک بھر میں چھوٹے بڑے بازاروں میں ہر طرف قومی پرچموں کی بہار ہے اور بیجز ، جھنڈیوں اور قومی پرچم کی طرز پر لباس کے سٹالز پر خریداری عروج پر ہے ۔تاجروں کی مختلف تنظیموں نے پاکستان کا یوم آزادی بھرپور طریقے سے منانے کے لئے تجارتی مراکز میں ملی نغموں اور قومی ترانے کی دھنیں پیش کرنے کے لئے سائونڈ سسٹم بھی لگا دئیے ہیں۔جشن آزادی کے موقع پرپاکستان ٹیلی وژن ،ریڈیو پاکستان سمیت نجی ٹی وی چینلز اور ریڈیو چینلز پر خصوصی پروگرام بھی پیش کئے جائیں گے ۔جبکہ جشن آزادی کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کے احکامات کے بعد تمام صوبوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان نے سکیورٹی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔اہم شہروں کے داخلی اور خارجی راستوںںپرسکیورٹی کو ہائی الرٹ کر کے چیکنگ کا نظام مزید سخت کر دیاگیا ہے۔ جشن آزادی کی تقریبات کے مقامات پر بھی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے ۔علاوہ ازیں واہگہ اور گنڈا سنگھ باڈر زپر جشن آزادی کے سلسلہ میں خصوصی پریڈ ہو گی جس میں ملک بھر سے عوام شرکت کریں گے ۔ اس سلسلہ میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے ۔دوسری جانب پارلیمانی و دیگر سیاسی جماعتوں سمیت یوم آزادی کے موقع پر مسلم لیگ ، نظریہ پاکستان فائونڈیشن ، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ ، پاکستان لورز فیڈریشن اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز ، کانفرنسز ، خصوصی تقریبات کا سادگی سے اہتمام کیا جائے گا۔مقدس صبح کا آغاز نماز فجر کے وقت قرآن خوانی اور وطن عزیز کی سلامتی و استحکا م ، آئین و قانون کی بالادستی ، اسلام کی سر بلندی، آئی ڈی پیز کی بحالی،ملکی خوشحالی، قومی فلاح ، علاقائی تعمیر و ترقی ، اندرونی و بیرونی خلفشار سے نجات ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، اتحاد بین المسلمین کے فروغ ، دہشت گردی ، انتہا پسندی کے خاتمہ ، مہنگائی ، غربت ، بے روز گاری ، افرا تفری ، بد امنی ، قدرتی آفات سے نجات ، اتحاد و بھائی چارے ، اخوت و یگانگت کی فضا کے قیام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔یوم آزادی کے موقع پر مختلف تقریبات کے دوران طلبا و طالبات قومی ترانے و ملی نغمے پیش کریں گے اور اس موقع پرقرات و نعت خوانی کا بھی اہتمام کیا جائیگا ۔جشن زادی کے موقع پر پنجاب پولیس ، محکمہ جیل خانہ جات ، سول ڈیفنس ، قومی رضاکاران اور ریسکیو 1122کے دستے مارچ پاسٹ کریں گے۔جشن آزادی کے سلسلہ میں تعلیمی اداروں میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریری مقابلوں کابھی اہتمام کیا جائیگا نیز جیلوں اور ہسپتالوںمیں خصوصی پروگرامات کا بھی انعقاد ہو گا۔یوم آزادی کے موقع پر محکمہ جنگلات کی جانب سے پھولوں کی نمائش بھی کی جائیگی۔ 14 اگست کو یوم آزادی پاکستان یوں تو ہر سال ایک قومی تہوار کی حیثیت سے منایا ہی جاتاہے لیکن اس میں عوامی رنگ نہ ہو تویہ ایسے ہی ہے جیسے ساون بن برسے گزر جائے۔ فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور دیگر بڑے و چھوٹے شہروںمیںیوم آزادی کی خاص گہما گہمی نظر آ رہی ہے ۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔