صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
پیر 24 ستمبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

حکومت ہی دہشتگردوں کی ہے میاں افتخار حسین

آن لائن | منگل 14 اگست 2018 

پشاور (آن لائن ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ میدان میں کھڑا ہوں اور تھریٹ الرٹ کے ذریعے دھمکیاں دینے والے ہمیں ڈرانے اور جھکنے پر مجبور نہیں کر سکتے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم شہدائے بابڑہ کے موقع پر چارسدہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مجھے خود کش حملوں کے تھریٹ الرٹ جاری کئے جا رہے ہیں جو سمجھ سے بالاتر ہے ، انہوں نے کہا کہ پہلے میں دہشت گردی کے خلاف بات کرتا تو مجھے سیکورٹی تھرٹ مل جاتا لیکن اب دہشت گردوں کو کیا پرابلم ہے، اب جب ہم دھاندلی کے خلاف اور جمہوریت کی بحالی کیلئے آواز اٹھاتے ہیں تو دہشت گردوں کو کیا مسئلہ درپیش ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا سوالیہ نشان ہے جس کا جواب شاید کسی کے پاس نہ ہو ، میاں افتخار حسین نے واضح کیا کہ میڈیا پر ہماری بات نہیں آ رہی کیونکہ سارا الیکٹرانک میڈیا ان کے کنٹرول میں ہے،انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل تھرٹ ملنے کا مقصد یہ تھا کہ ہمیں الیکشن سے باہر کیا جائے لیکن اب دھمکیاں دینے کی کیا وجہ ہو سکتی ہے ، انہوں نے کہا کہ حالات و واقعات اس جانب واضح اشارہ کر رہے ہیں کہ موجودہ حکومت ہی در اصل دہشت گردوں کی حکومت ہے ، انہوں نے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے دعوے کرنے والے بتائیں کہ دہشت گردی ختم ہو چکی ہے تو پھر مجھے ٹارگٹ کرنے والے کون ہیں؟انہوں نے کہا کہ دھمکیوں کے باوجود جان ہتھیلی پر رکھ کر بابڑہ کے شہداء کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرنے کی غرض سے حاضر ہوا ہوں،میاں افتخار حسین نے کہا کہ میں اس ماہ اپنے ذاتی پروگرام کے تحت راشد شہید فاؤنڈیشن کیلئے بیرون ملک دورے پر جا رہا تھا جو ان تھرٹ الرٹس کے بعد ملتوی کر دیا ہے تاکہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ میں دھمکیوں کے ڈر سے بیرون ملک چلا گیا ہوں ، انہوں نے کہا کہ ہم باچا خان بابا کے سپاہی ہیں اور ہمیں دھمکیوں کے ذریعے دیوار سے نہیں لگایا جاسکتا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔