صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
پیر 24 ستمبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

آئی ایس آئی فنڈ کا غلط استعمال ، اسلم بیگ کے خلاف کارروائی شروع

سی پی پی | منگل 14 اگست 2018 

  اسلام آباد(سی پی پی ) سپریم کورٹ کے حکم پر اصغر خان کیس میں ملوث سابق اعلیٰ فوجی افسران کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔گزشتہ روز اصغر خان کیس کے حوالے سے سابق آرمی چیف جنرل (ر) اسلم بیگ کے وکیل سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے گزشتہ حکمنامہ میں فوجی افسران کے حوالے سے سوال اٹھایا تھا، پوچھا تھا فوجی افسران کیخلاف کارروائی سول حکومت کریگی یا فوج؟۔سابق آرمی چیف جنرل (ر) اسلم بیگ کے وکیل نے بتایا کہ آرمی ایکٹ کے تحت اسلم بیگ کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے، سپریم کورٹ میں بھی کیس سماعت کیلئے مقرر ہے، کیا اسلم بیگ کا سماعت پر موجود ہونا لازم ہے؟۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ کہ اسلم بیگ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کریں، مقدمہ کی فائل دیکھے بغیر حاضری سے استثنیٰ کیسے دے سکتا ہوں۔واضح رہے کہ چیف جسٹس نے اصغرخان کیس 15 اگست کو سماعت کیلئے مقرر کیا ہے۔ قبل ازیں مئی میں بھی سپریم کورٹ نے اصغر خان عملدرآمد کیس میں سابق آرمی چیف اسلم بیگ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کی نظر ثانی درخواستیں مسترد کردی تھیں۔ عدالت نے 1990 کے انتخابات میں دھاندلی کیذمہ دار اعلیٰ سابق فوجی افسران کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا تھا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔