صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
جمعرات 18 اکتوبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کشی گرفتاری کا حکم

مانیٹرنگ رپورٹ | ہفتہ 18 اگست 2018 

 کراچی(مانیٹرنگ رپورٹ) منی لانڈرنگ کیس میں بینکنگ کورٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سمیت دیگر کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کر دیئے۔ سندھ میں میگا منی لانڈرنگ سکینڈل میں بڑی پیشرفت ہوئی، بینکنگ کورٹ نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ بینکنگ کورٹ نے آصف زرداری، نصیر عبداللّٰلہ، اسلم مسعود، عارف خان، نورین سلطان،عدنان جاوید اور دیگر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کر دیئے۔ تمام ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔ وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے آصف زرداری بھاگنے والوں میں سے نہیں۔ادھر گزشتہ روز اسلام آباد سے کراچی لائے جانے والے انور مجید اور انکے بیٹے عبدالغنی کو آج بینکنگ کورٹ میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے 11 روز کا ریمانڈ طلب کیا تاہم عدالت نے ایک ہفتے کا ریمانڈ منظور کر کے ملزمان کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔عدالت لایا گیا تو انور مجید نے میڈیا کی موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا، منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کی بہن فرالی تالپور عبوری ضمانت پر ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔