صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
جمعرات 18 اکتوبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا

مانیٹرنگ رپورٹ | ہفتہ 18 اگست 2018 

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) نو منتخب وزیر اعظم پاکستان اور تحریک اانصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں عثمان بزدار کو وزیر اعلی نامزد کر دیا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف  عمران خان نے وزیراعلی پنجاب کے لیے سردار عثمان بزدار کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سردار عثمان جب وزیراعلی بنیں گے تو انہیں پتہ ہو گا کہ اس ملک کے پسماندہ علاقوں میں لوگوں پر کیا گزرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سردار عثمان وہ واحد ایم پی اے ہے جس کے گھر میں بجلی نہیں ہے، مجھے یقین ہے کہ ایماندار وزیراعلی صوبے کے لیے زبردست کام کرے گا اور ہمارے وژن پر بھی پورا اترے گا۔ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں وہ پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 286 ڈیرہ غازی خان 2 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر 27 ہزار 27 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ عثمان بزدار ڈیرہ غازی خان کی تحصیل ٹرائبل ایریا کے ناظم بھی رہ چکے ہیں۔اس سے قبل آج صبح عثمان بزدار کو بنی گالہ آنے کی دعوت دی گئی تھی کیا گیا تھا جہاں پارٹی چیئرمین عمران خان اور جہانگیر ترین کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی اور پنجاب کی وزارت اعلی و سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔