صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
جمعرات 18 اکتوبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان

مانیٹرنگ رپورٹ | ہفتہ 18 اگست 2018 

 پشاور (مانیٹرنگ رپورٹ) نومنتخب وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے،حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس میں ہوئی جہاں گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے ان سے حلف لیا۔دوسری جانب تحریک انصاف خیبرپختونخوا نے کابینہ میں وزرا کی شمولیت سے متعلق مشاورت بھی شروع کردی ہے جس کی حتمی منظوری پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان دیں گے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں زیادہ تر سابق وزرا کو شامل کرنے کا امکان ہے، اشتیاق ارمڑ، شاہ محمد خان، خلیق الرحمان، ضیا اللّٰلہ بنگش اور تیمور سلیم جھگڑا کو وزیر بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ عاطف خان اور شہرام ترکئی کو سینئر وزیر بنایا جائے گا۔یاد رہے کہ نومنتخب وزیراعلی محمود خان کا انتخاب کل اسمبلی اجلاس کے دوران عمل میں لایا گیا، انہوں نے 77ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مدمقابل متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار میاں نثار گل نے 33 ووٹ حاصل کیے۔ایوان میں اپنے پہلے خطاب میں نومنتخب وزیراعلی محمود خان کا کہنا تھا کہ صوبے کے حقوق کے لیے جدوجہد کریں گے اور عوام کے بھروسے کو ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے جو وعدے کیے ہیں ان پر مکمل عمل کریں گے، پی ٹی آئی کے منشور اور عمران خان کے ویژن پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔محمود خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اداروں کو مضبوط کریں گے اور کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہوگا، اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ، صوبے کے لوگوں پر سرمایہ کاری کریں گے، تعلیم، صحت اور سماجی شعبوں کی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔