صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
جمعرات 18 اکتوبر 2018 
  • کرپشن کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر جہاد ہو گا ، محمود خان
  • اللّٰلہ سے وعدہ ہے کہ کڑا حساب کرونگا ، وزیر اعظم
  • عمران خان شہباز شریف کو شکست دیکر وزیر اعظم بن گئے
  • سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا گیا
  • منی لانڈرنگ کیس، عدالت سے آصف زرداری کی گرفتاری کا حکم
  • رائو انوار کی ضمانت منسوخ کروانے کیلئے درخواست دائر

اسد قیصر کی چوہدری پرویزالٰہی کو سپیکرمنتخب ہونے پر مبارکباد

این این آئی | ہفتہ 18 اگست 2018 

 اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چوہدری پرویزالہٰی کو پنجاب اسمبلی کا سپیکر اور سردار دوست محمد مزاری کو ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ ان کا انتخاب قیادت اور پنجاب اسمبلی کے اراکین کا ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہاکہ چوہدری پرویز الہٰی ایک صاحب بصیرت اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، ان کی قیادت میں پنجاب اسمبلی عوامی مسائل کو حل کرنے میں فعال انداز میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔