صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    ہمارا رابطہ
پیر 23 جولائی 2018 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج بچوں پر تشدد کر رہی ہے ' ملیحہ لودھی

سی پی پی | بدھ 11 جولائی 2018 

نیویارک(سی پی پی ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز 18 سال سے کم عمر بچوں کو گرفتار اور قید کر کے تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز(باقی صفحہ 10نمبر26) بچوں پر ظلم ڈھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 18 سال سے کم عمر بچوں کو گرفتار اور قید کر کے شدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ بچوں کو پیلٹ گن استعمال کر کے بینائی سے محروم کیا جا رہا ہے، یہ سب کالے قانون کے نام پر کیا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ جون میں بھارتی فوج نے 33 کشمیریوں کو شہید اور 36 کو زخمی کیا، گزشتہ ہفتے 14 سال کے فیضان سمیت 3 افراد کو شہید کیا گیا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
© 2018 All Rights of Publications are Reserved by Daily Subh.
Developed by: SuperWebz.com
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2018 روزنامہ صبح۔